Al-Risala · February 2010 · page 43

إذا كان الغراب رئيس قوم سيهديهم إلى دار البوار

الرسالہ، فروری ۲۰۱۰، صفحہ ۴۳

سورہ نمبر 94 میں اس طرح بیان کیا گیا ہے: إنّ مع العسر يسراً (الإشراح: 6) یعنی مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مسائل (problems) کے ساتھ ہمیشہ مواقع (opportunities) موجود رہتے ہیں۔ اس لیے نہ صرف انڈیا میں، بلکہ ہر جگہ مسلمانوں کو یہی اصول اپنانا چاہیے، وہ یہ کہ — وہ مسائل کو نظر انداز کریں اور مواقع کو استعمال کریں: Ignore the problems and avail the opportunities. میں اپنے تجربے اور اپنے مطالعے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ جو لوگ انڈیا کو مسائل کا ملک سمجھتے ہیں، وہ صرف اپنے خود ساختہ تصورات کو جانتے ہیں، اُن کو نہ انڈیا کی خبر ہے اور نہ حالات زمانہ کی خبر۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ انڈیا میں مسلمانوں کے لیے ہر قسم کے مواقع کھلے طور پر موجود ہیں، بلکہ میں یہ کہوں گا کہ 57 مسلم ملکوں سے بھی زیادہ۔ ضرورت صرف یہ ہے کہ مسلمان ان مواقع کو جانیں اور اُن کو استعمال کریں۔ اس پہلو کی تفصیل میں نے اپنی ایک کتاب میں کی ہے۔ اس کا نام ’’ہندوستانی مسلمان‘‘ ہے۔ یہ کتاب انگریزی زبان میں بھی شائع ہو چکی ہے۔ اس کا نام یہ ہے:

Indian Muslims: A Positive Outlook ہندی ترجمہ قرآن زیر نظر ترجمہ، ہندی زبان میں قرآن کا سلیس اور آسان ترجمہ ہے۔ عوام الناس کا خیال رکھتے ہوئے ہندی کے مشکل الفاظ سے اجتناب کیا گیا ہے۔ یہ ترجمہ عام فہم زبان میں ہونے کی بنا پر عوام اور خواص دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔ ہدیہ: صرف -/25 روپے

‹ Previous page Next page › Contents of February 2010 All issues

Printed page