Al-Risala · February 2010 · page 44

إذا كان الغراب رئيس قوم سيهديهم إلى دار البوار

الرسالہ، فروری ۲۰۱۰، صفحہ ۴۴

خبر نامہ اسلامی مرکز 200

1۔ جامعہ ہمدرد (نئی دہلی) کے کنونشن سنٹر میں 24 اکتوبر 2009 کی صبح کو ایک سیمینار ہوا۔ یہ سیمینار اسلامک فقہ اکیڈمی (نئی دہلی) کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس کا موضوع یہ تھا:

ہندوستانی مسلمانوں کی معاشی ترقی—امکانات اور مواقع صدر اسلامی مرکز کو اس سیمینار میں مدعو کیا گیا تھا، مگر وہ کسی وجہ سے اس میں شرکت نہ کر سکے۔ البتہ سی پی ایس کے کچھ افراد نے اس سیمینار میں شرکت کی اور وہاں لوگوں کو دعوتی لٹریچر دیا۔

2۔ نئی دہلی کے سائی انٹرنیشنل سنٹر (لودھی روڈ) میں 28 اکتوبر 2009 کو ایک پروگرام ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا: Basic Human Values in Islam اس کی دعوت پر ڈاکٹر فریدہ خانم نے اس میں شرکت کی اور انگریزی زبان میں مذکورہ موضوع پر ایک تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر سی پی ایس کی جانب سے حاضرین کو مطالعے کے لیے دعوتی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔

3۔ الرسالہ مشن سے وابستہ حلقے اور افراد دنیا کے مختلف مقامات پر قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر بڑے پیمانے پر لوگوں کو پہنچارہے ہیں۔ اس سلسلے میں اکتوبر 2009 میں مشن سے وابستہ کئی گروپ اسلامی مرکز (نئی دہلی) آئے اور اپنے کام کی رودادسنائی۔ ان لوگوں کو ضروری ہدایات اور دعوہ مٹیریل برائے اشاعت دیا گیا۔ اس موقع پر آئے ہوئے ساتھیوں نے مختلف مقامات پر دعوہ لائبریری کے قیام کے لیے مطبوعات الرسالہ (اردو، انگریزی) کے متعدد سیٹ خرید کر حاصل کئے ۔ ان میں سے مختلف لوگوں نے ایک درجن سے زیادہ مکمل مطبوعات الرسالہ کا سیٹ بذریعہ ڈاک اپنے ساتھیوں کے لیے روانہ کیا۔

4۔ یکم نومبر 2009 کومز آمال حمیدی نے صدر اسلام مرکز کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ وہ فرانس کے ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سنٹر (European Institute for Humanitarian) کے تحت صدر اسلامی مرکز کے کام پر تحقیق کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں وہ دوماہ کے لیے دہلی آئی ہوئی تھیں۔ ان کے مقالے کا موضوع یہ ہے : التجديد في دراسة علم العقيدة عند وحيد الدين خان: دراسة نقدية 5۔ نوئیڈا کے ہندی نیوز چینل (CNEB) کے نمائندہ مسٹر رکھو ویند ر ویڈی نے 3 نومبر 2009 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کا موضوع—وندے ماترم تھا۔ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اشواورنان اشو میں فرق کریں۔ وہ تعلیم اور دعوت کو اپنا اسوب بنائیں۔ اسی میں ان کی ترقی کا راز چھپا ہوا ہے۔ 6۔ سی پی ایس کی طرف سے مسلسل طور پر متعدد مقامات پر دعوہ لٹریچر لوگوں تک پہنچایا جارہا ہے۔ مثلاً ہاسپٹل اور

‹ Previous page Next page › Contents of February 2010 All issues

Printed page