ہدایت کا انتظام
الرسالہ، اگست ۲۰۱۱، صفحہ ۱۱
(Milky Way) کے کنارے واقع ہے۔
اس کے بعد واٹر بینگ (Water Bang) ہوا، یعنی فضا میں موجود گیس (ہائیڈروجن اور آکسیجن) کے ملنے سے پانی وجود میں آیا۔ یہ پانی لمبے عرصے تک بارش کی صورت میں زمین پر برستا رہا۔ پھر وہ گہرے سمندروں میں ذخیرہ (reservoir) کی صورت میں جمع ہوگیا۔ اس کے بعد پلانٹ بینگ (Plant Bang) ہوا، یعنی زمین کی سطح پر سبزہ اور درخت وجود میں آئے۔ سمندروں کے سوا زمین کی پوری سطح جو زمین کے تقریبا چوتھائی حصے پر مشتمل ہے، وہ سبزہ سے ڈھک گئی۔ اس کے بعد انیمل بینگ (Animal Bang) ہوا اور مختلف قسم کے حیوانات وجود میں آئے۔ سمندر میں مچھلیاں اور خشکی پر چرند و پرند بڑی تعداد میں پیدا ہوگئے۔ اس کے بعد ہیومن بینگ (Human Bang) ہوا۔ خالق نے انسان کو پیدا کر کے اُس کو زمین پر آباد کیا۔ یہاں سے سیارہ زمین کی ایک نئی تاریخ شروع ہوئی ۔ اس تاریخ کو دوسرے الفاظ میں، تہذیب کی تاریخ (history of civilization) کہا جاتا ہے۔ انسان کے سوا جو کائنات ہے، وہ سب کی سب قانون فطرت (law of nature) کے تحت کام کرتی ہے۔ ہر چیز کی سرگرمیوں کے لیے خالق نے ایک نظام مقرر کر دیا ہے۔ اس نظام کے تحت تمام چیزیں اپنا کردار (role) ادا کرتی ہیں۔ مگر انسان کا معاملہ ایک استثنائی معاملہ ہے۔ انسان کو اُس کے خالق نے کامل آزادی (complete freedom) عطا کی ہے۔ انسان کو اختیار ہے کہ وہ اپنی آزادی کا صحیح استعمال کرے یا غلط استعمال ۔ آزادی کے اسی صحیح یا غلط استعمال کی بنیاد پر انسان کے ابدی مستقبل کا فیصلہ ہونے والا ہے۔
ہدایت کا انتظام
یہی وہ مصلحت ہے جس کی بنا پر انسان کے لیے ہدایت کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ انسانوں کی ہر نسل کے درمیان خدا نے اپنے پیغمبر بھیجے۔ ان پیغمبروں نے انسان کو بتایا کہ انسان کے لیے اس دنیا میں صحیح روش کیا ہے اور غلط روش کیا۔ پیغمبر نے بتایا کہ موت سے پہلے کی زندگی انسان کے لیے امتحان کی زندگی ہے۔ موت کے بعد انسان کی ابدی زندگی (eternallife) شروع ہوگی، جہاں وہ اپنے عمل
‹ Previous page Next page › Contents of August 2011 All issues