Al-Risala · August 2011 · page 31

متلاشی حق نسل

الرسالہ، اگست ۲۰۱۱، صفحہ ۳۱

عین وہی موقع فراہم کر رہی ہے جو ساتویں صدی کے اصحاب رسول کے حصے میں آیا تھا۔ جو لوگ اس موقع کو دریافت کرکے اس کو استعمال کریں، وہی دراصل اخوان رسول کا رول ادا کریں گے۔ الیکٹرانک مرکز دعوتی کام کو منظم کرنے کے معاملے میں بھی یہی امکان پوری طرح پیدا ہوچکا ہے۔ قدیم زمانے میں کوئی دعوتی کام عملاً صرف محدود علاقے میں ہوسکتا تھا۔ حدیث کے الفاظ میں، آج یہ مطلوب ہے کہ سطح زمین کے تمام چھوٹے اور بڑے گھروں میں اسلام کا کلمہ داخل کر دیا جائے۔ (لايبقى على ظهر الأرض بيت مدر ولا وبر إلا أدخله الله كلمة الإسلام) ۔ اس سے کم درجے کے کسی کام کو مطلوب درجے کا کام قرار نہیں دیا جا سکتا۔

موجودہ زمانے میں جو دعوتی کام مطلوب ہے، وہ عالمی دعوت کا کام ہے۔ اسی مصلحت کی بنا پر اللہ تعالیٰ نے موجودہ زمانے میں ایسے حالات پیدا کئے جس کی بنا پر پوری دنیا ایک گلوبل ولیج (global village) بن گئی۔ آج یہ ممکن ہوگیا کہ جدید وسائل کو استعمال کرکے عالمی دعوت کا کام کیا جائے۔ آج عالمی دعوت کے مشن کو مقامی مرکز درکار نہیں ہے، بلکہ اس کو عالمی مرکز درکار ہے۔ خدا کی خصوصی نصرت کا یہ امکان آج پوری طرح وجود میں آچکا ہے۔ اس امکان کو ایک لفظ میں، دعوت کا الیکٹرانک سنٹر کہا جاسکتا ہے۔ دورِ جدید کا الیکٹرانک سنٹر بظاہر ایک محدود رقبہ زمین پر ہوگا، لیکن اپنے دعوتی رول کے اعتبار سے وہ عالمی سطح پر اپنے کام کو منظم کرنے کا اہل ہوگا۔ امن اور کشادہ رزق امن اور رزق کی کشادگی کے اعتبار سے بھی یہی معاملہ پیش آیا ہے۔ موجودہ زمانہ پورے معنوں میں وہ زمانہ ہے جب کہ امن اور رزق کی کشادگی دونوں کے مواقع پوری طرح حاصل ہو چکے ہیں۔ اصولی طور پر آج کے انسان کے لیے صرف امن کا چوائس (choice) باقی رہا ہے۔ تشدد اور جنگ کا چوائس اب اصولی طور پر ختم ہو چکا ہے۔ عمومی تباہی کے ہتھیار (weapons of mass destruction) کے وجود میں آنے کے بعد اب صرف پر امن طریق کار ہی کے ذریعے کوئی مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2011 All issues

Printed page