Al-Risala · October 2011 · page 32

ایک غلط نہی

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۱، صفحہ ۳۲

اسلامی موضوعات پر بہت سے عرب علماء سے بھی زیادہ واقفیت حاصل تھی:

اسلام اور عرب تاریخ کے موضوع پر اس کی کئی کتابیں ہیں۔ اس کی ایک کتاب وہ ہے جو 1905 میں چھپی۔ یہ کتاب اسلام کے ظہور کے موضوع پر ہے اور اس کا نام یہ ہے: اِس کتاب میں پروفیسر مارگولیتھ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو ہیرؤوں کی ایک قوم (a nation of heroes) کا نام دیا ہے۔ یہ ایک واقعہ ہے کہ اصحاب رسول کا گروہ ایک ایسا گروہ تھا، جیسا گروہ تاریخ میں کسی اور شخص کے گرد اکٹھا نہیں ہوا۔

اِسی طرح فلپ ہِٹی (Philip K. Hitti) مشہور اسکالر ہیں۔ وہ 1886 میں لبنان میں پیدا ہوئے اور امریکا میں 1978 میں ان کی وفات ہوئی۔ وہ عربی زبان اور اسلامی علوم کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ امریکا کی کئی یونیورسٹیوں میں عربی زبان اور مشرقی علوم کے پروفیسر رہے ہیں۔ ان کی اِن کی یہ کتاب پہلی بار 1937 میں چھپی۔ اس کتاب میں انھوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب (companions) کے تذکرے کے تحت لکھا ہے کہ پیغمبر اسلام کی وفات کے بعد ایسا معلوم ہوا جیسے عرب کی بنجر زمین جادو کے ذریعے ''ہیرؤوں کی نرسری‘‘ میں تبدیل کردی گئی ہو، ایسے ہیرو جن کے مثل، تعداد یا نوعیت میں، کہیں اور پانا سخت مشکل ہے: مستقبل کی دنیا موجودہ زمانے میں دو مختلف آئیڈیالوجی ابھری۔ سیکولر آئیڈیالوجی اور مذہبی آئیڈیالوجی۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 2011 All issues

Printed page