Al-Risala · November 2011 · page 41

سوال وجواب

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۱، صفحہ ۴۱

خبر نامہ اسلامی مرکز 213

1 - دار المصنفین شبلی اکیڈمی (اعظم گڑھ، یوپی) کی لائبریری کے لیے جون 2011 کے آخری ہفتے میں بذریعہ ڈاک صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ بھیجا گیا ہے۔ یہ سیٹ سی پی ایس کی طرف سے، دار المصنفین کے موجودہ صدر ڈاکٹر اشتیاق احمد ظلّی کے ایما پر روانہ کیا گیا۔

2 - نئی دہلی کے لودھی گارڈن میں 30 جولائی 2011 کی شام کو اسپرچول آؤٹنگ (Spiritual Outing) کا ایک پروگرام ہوا۔ اس میں سی پی ایس (نئی دہلی) کے علاوہ، کچھ دوسرے مقامات کے لوگ بھی شریک تھے۔ یہاں صدر اسلامی مرکز نے ایک تربیتی تقریر کی۔ خاص طور پر شکر کی اہمیت بتائی گئی۔ مغرب کی باجماعت نماز پر یہ پروگرام ختم ہوا۔

3- امریکا میں مقیم الرسالہ مشن کے ساتھیوں کے لیے صدر اسلامی مرکز کا ٹیلی فونی خطاب مسلسل جاری ہے۔ اس سلسلے میں 31 جولائی 2011 کو Unity and Dawah کے موضوع پر ایک خطاب ہوا۔ اس کو ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے امریکا کے مختلف شہروں میں سنا گیا۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ 4- جموں وکشمیر میں جاری امرناتھ یاترا (جولائی، اگست 2011) کے دوران سی پی ایس (کشمیر) کی طرف سے یہاں آنے والے یاتریوں کو قرآن کا ہندی، انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر پر دیا گیا۔ نیز کشمیری مسلمانوں کو صدر اسلامی مرکز کا نیا پمفلٹ’’شاہ ہمدان مشن‘‘ برائے مطالعہ دیا گیا۔

5- مسٹر اے کے اوتھی (جیلر، سہارن پور) کی دعوت پر سی پی ایس (سہارن پور) کی ٹیم کے ممبران 5 اگست 2011 کو وہاں کی جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے گیے۔ اس موقع پر ان لوگوں نے جیل کے اسٹاف اور وہاں کے قیدیوں کو اردو، ہندی اور انگریزی میں قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر برائے مطالعہ پیش کیا۔ مزید یہ کہ ان لوگوں نے جیل میں قیدیوں کے ٹیچر مسٹر انل کمار یادو کے پاس دعوتی میٹریل رکھ دیا، تاکہ وہاں سے مزید لوگوں کو دیا جا سکے۔ مسٹر یادو نے ان کتابوں کو پڑھنے کے بعد ڈاکٹر محمد اسلم خان کو فون کیا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ہم جیل میں قیدیوں کی اصلاح کے لیے وقتاً فوقتاً آپ لوگوں کا پروگرام رکھیں گے، اس سے ہم کو بہت مدد ملے گی۔ ۔ 6- انڈونیشیا ایمبسی (نئی دہلی) میں دو پروگرام ہوئے۔ ایک 9 اگست 2011 کو اور دوسرا 18 اگست 2011 کو انڈونیشیا کے نیشنل ڈے کے موقع پر۔ ایمبسی کی دعوت پر سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کے ممبران اس میں شریک ہوئے۔ ان پروگراموں میں دنیا کے تمام مسلم اور غیر مسلم ممالک کے ایمبسیڈ راور اعلیٰ سرکاری افسران شامل تھے۔ ان تمام لوگوں کو سی پی ایس کی طرف سے قرآن کا انگریزی اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ لوگوں نے اس کو بہت شوق سے لیا۔ یہاں انڈونیشیا کے ایمبسیڈ ر مسٹر غالب خود اپنے ہاتھ سے مہمانوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ پیش کر رہے تھے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 2011 All issues

Printed page