Al-Risala · November 2011 · page 42

سوال وجواب

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۱، صفحہ ۴۲

7- رمضان 1432 ہجری (اگست 2011) میں دہلی اور دہلی سے باہر کے مختلف مقامات پر مسجدوں میں ختم قرآن کے موقع پر لوگوں کو قرآن کا اردو اور انگریزی ترجمہ بطور ہدیہ دیا گیا۔ لوگوں نے اس کو بہت شوق سے لیا۔ اس سلسلے میں 21 اگست 2011 کو نظام الدین ویسٹ (16-D) کی مسجد میں ختم قرآن کے موقع پر مسجد کے متولی مسٹر شکیل احمد اور امام مولانا مکرم حسین قاسمی کے تعاون سے کالونی کے لوگوں کو قرآن کا ترجمہ دیا گیا۔ رمضان میں افطار پارٹی اور ختم قرآن کا موقع زیادہ سے زیادہ لوگوں تک قرآن پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہمارے مشن کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس موقع کو بھر پور طور استعمال کریں۔ وہ مسجدوں میں جاکر لوگوں کو آمادہ کریں کہ وہ غیر مسلموں کے درمیان قرآن کا ہندی اور انگریزی ترجمہ پھیلائیں اور مسلمانوں کے درمیان قرآن کا اردو ترجمہ۔

8- نظام الدین ویسٹ (نئی دہلی) کے کمیونٹی سنٹر کی جانب سے اس کے ہال میں 21 اگست 2011 کو افطار پارٹی کا ایک پروگرام ہوا۔ اس میں نظام الدین ویسٹ کالونی کے ہندو اور مسلم حضرات شریک ہوئے۔ اس موقع پر مولانا محمد ذکوان ندوی نے روزہ کی اہمیت پر ایک مختصر تقریر کی۔ یہاں گڈ ورڈ بکس کی طرف سے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ اس کو کالونی کے لوگوں نے بہت شوق سے لیا۔ 9- دہلی سے امریکہ کے لیے صدر اسلامی مرکز کا ایک ٹیلی فونی خطاب 21 اگست 2011 (20 رمضان 1432 ہجری) کی شام کو ہوا۔ یہ آدھ گھنٹے کا خطاب تھا۔ اس کا موضوع تھا— Islam and Peace خطاب کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ یہ پورا پروگرام ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے امریکہ کے مختلف شہروں میں سنا گیا۔ خطاب کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔

10- نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 27 اگست تا 4 ستمبر 2011 کے درمیان دلی بک فیر تھا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی اپنا اسٹال لگایا۔ یہاں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں اسلامی کتابیں اور دعوتی لٹریچر حاصل کیا۔

11- جموں وکشمیر کے کلاکیندر میں 9-3 ستمبر 2011 کے درمیان نیشنل بک ٹرسٹ کی طرف سے ایک بک فیر لگایا گیا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنا اسٹال لگایا۔ یہاں یہ واحد اسلامی بک اسٹال تھا۔ اس کا انتظام گڈورڈ بکس کی طرف سے شاہ عمران حسن نے سنبھالا۔

12- سی پی ایس (سہارن پور) کی ٹیم کی طرف سے 28 اگست 2011 کو پئیں ہال میں افطار کا ایک پروگرام ہوا۔ اس میں مسلمانوں کے علاوہ، بڑی تعداد میں غیر مسلم حضرات نے شرکت کی۔ مثلاً سوامی دیوانند (ہری دوار)، سوامی بلدیو مہاراج (ہریانہ)، سوامی انل شاستری (گنگوہ)، ڈاکٹر علم چند (نوئیڈا)، وغیرہ۔ افطار سے پہلے ان لوگوں نے روحانیت کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ڈاکٹر محمد اسلم خان نے

‹ Previous page Next page › Contents of November 2011 All issues

Printed page