Spirit of Roza
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۱، صفحہ ۴۳
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں، روزہ اور روحانیت کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر تمام حاضرین کو قرآن کے ترجمے اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔
13- امریکا کے لیے 4 ستمبر 2011 کی شام کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ٹیلی فونی خطاب ہوا۔ اس کو امریکا کے مختلف شہروں میں الرسالہ مشن سے وابستہ افراد نے سنا۔ اس کا موضوع یہ تھا:
Spirit of Roza
آدھے گھنٹے کے اس خطاب میں بتایا گیا کہ روزہ ترکِ طعام نہیں ہے، بلکہ وہ تقلیل طعام ہے۔ طعام یہاں علامتی لفظ ہے۔ اس کا مطلب ہے تقلیل حاجات، یعنی مادی ضرورتوں میں کمی کرنا، تاکہ ذہنی اور روحانی ارتقا کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت مل سکے۔ 14- ورلڈ اسپریچول پارلیامنٹ (نئی دہلی) کے تحت 5 ستمبر 2011 کو انڈ یا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) کے آڈی ٹوریم میں ایک سیمنار ہوا۔ اس میں سی پی ایس کی ایک ممبر مزاعائشہ کو اسپریچول ٹیچر کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی میٹریل دیا گیا۔ 15- سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کے تحت 5 ستمبر 2011 کی شام کو 29-C نظام الدین ویسٹ (نئی دہلی) میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام ہوا۔ اس میں دہلی کے علاوہ، سی پی ایس (بنگلور) کی ٹیم کے ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے دعوت الی اللہ کی اہمیت کے موضوع پر 45 منٹ کی ایک تقریر کی۔ اس تقریر میں ایک بات یہ کہی گئی کہ بعض لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ صدر اسلامی مرکز کے بعد کون سی پی ایس کے دعوتی کام کے تسلسل کو جاری رکھے گا۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے صدر اسلامی مرکز نے بتایا کہ سی پی ایس اور الرسالہ مشن کی پشت پر ایک طاقت ولٹریچر موجود ہے۔ میرے بعد ان شاء اللہ یہی دعوتی لٹریچر میری نمائندگی کرے گا۔ خطاب کے بعد مغرب کی نماز ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ساتھیوں نے باہم مشورہ کیا۔ اس کے بعد عشا کی نماز با جماعت پر پروگرام ختم ہوا۔ 16- کمیونٹی آف سینٹ ایجی ڈیوایک مسیحی تنظیم ہے۔ اس کا صدر دفتر روم (اٹلی) میں ہے۔ اس کے تحت میونک (جرمنی) میں 13-11 ستمبر 2011 کو ایک انٹر نیشنل سیمنار ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا: Bound to Live Together: Religions and Cultures in Dialogue صدر اسلامی مرکز کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ 6 آدمی کے سفر کے انتظامات ہو چکے تھے، لیکن بعض وجوہ سے یہ سفر ممکن نہ ہو سکا۔ منتظمین کی فرمائش کے مطابق موضوع سے متعلق ایک پیپر بذریعہ ای میل ان کو بھیج دیا گیا۔ 17- پنجاب ہوٹل (سہارن پور) میں 16 ستمبر 2011 کوسی پی ایس سہارن پور کی طرف سے ہوٹل میں ٹھہرنے والے تمام لوگوں کو قرآن کا ہندی اور انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ ہوٹل کے منیجر مسٹر روندر داس گپتانے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے لوگوں کے اندر پازیٹیو تھنکنگ پیدا ہوگی اور ان کی سوچ بدلے گی۔ 18- امریکا کے لیے 19 ستمبر 2011 کی شام کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ٹیلی فونی خطاب ہوا۔ اس کو امریکا کے
‹ Previous page Next page › Contents of November 2011 All issues