The official language of CPS is English.
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۲
اس حکمت کی صلاحیت سے محروم ہیں۔ میں نے کہا کہ :
Animal plus wisdom is man. Man plus wisdom is super animal. 18 جون 2011 کی صبح کو ہم لوگوں نے خواجہ کلیم الدین صاحب کی رہائش گاہ پر فجر کی نماز ادا کی ۔ نماز سے فراغت کے بعد لوگ بیٹھ گئے۔ میں نے کہا کہ حدیث میں آیا ہے : من صلّی الصبح فھو فی ذمۃ اللہ (جس نے صبح کی نماز ادا کی، وہ اللہ کے ذمے میں آ گیا)۔ میں نے کہا کہ یہ کوئی پر اسرار بات نہیں، بلکہ یہ ایک معلوم بات ہے۔ اصل یہ ہے کہ نماز آدمی کے اندر جو صفات پیدا کرتی ہے، وہ اس کے لیے ایک طرف شیطان سے اور دوسری طرف سماج سے حفاظت کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ مثال کے طور پر نماز کے شروع میں یہ کلمہ ادا کیا جاتا ہے : اللہ اکبر۔ یہ دراصل تواضع (modesty) کا سبق ہے۔ اسی طرح نماز کے خاتمہ پر کہا جاتا ہے : السّلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نماز اہل ایمان کے اندر دوسروں کے لیے سلامتی (peace) کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ یہ دونوں صفات اخلاقی اعتبار سے بے حد اہم ہیں۔ جس آدمی کے اندر تواضع ہو، اور دوسروں کے لیے اُس کے دل میں سلامتی کا جذبہ ہو، ایسا آدمی اپنے آپ سماج کا سب سے زیادہ مطلوب انسان بن جائے گا۔ اس کا یہ کردار اس بات کا ضامن بن جائے گا کہ وہ کسی بھی سماج میں ایک باعزت شہری بن کر رہ سکے۔ ایک بار میں نے انڈیا کے ایک مسلم پروفیسر کا سفر نامہ پڑھا۔ یہ بیرونی ملک کا سفر نامہ تھا۔ اس میں انھوں نے اپنا ایک تجربہ اس طرح بیان کیا تھا کہ وہاں ٹرین کے ایک سفر میں ایک مسافر نے میوہ جات اور چائے کافی سے ہماری ضیافت کی۔ ہم نے بھی ان کو تحفے میں ہندوستانی چائے اور قلم پیش کیا۔ یہ ہماری عادت ہے کہ میں جب بھی غیر ممالک میں جاتا ہوں تو کچھ یہاں کی چیزیں ساتھ لے کر جاتا ہوں، تاکہ نئے احباب کو کچھ تحفہ پیش کر سکوں۔
لیکن میرے ساتھ جو لوگ سفر میں آئے تھے، ان کے اندر دعوتی مزاج تھا۔ چناں چہ پورے سفر میں اُن کا یہ حال تھا کہ جب بھی وہ کسی کو دیکھتے تو وہ یہ کوشش کرتے کہ اس کو قرآن کا ترجمہ یا کوئی اور اسلامی پمفلٹ بطور تحفہ پیش کریں۔ یہ سلسلہ دہلی ایئر پورٹ سے شروع ہوا، اس کے بعد برابر پورے
‹ Previous page Next page › Contents of January 2012 All issues