'انا' کی دیوار
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۲، صفحہ ۳۸
وہ تمام مذاہب یکساں حیثیت رکھتے ہیں جو خدا کی طرف سے بھیجے گئے ہیں۔ مگر اب سے 14 سوسال پہلے خدا کا آخری رسول آیا۔ اُس نے اعلان کیا کہ پچھلی تمام شریعتیں اللہ نے منسوخ قرار دے دی ہیں۔ اسی طرح یہ ایک حقیقت ہے کہ زمین کے اوپر خدا کا مستند دین ہونے کی حیثیت صرف اسلام کو حاصل ہے، جو شخص خدا کی مرضی کو معلوم کرنا چاہے، اُس کو لازمی طور پر اسلام کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ اصولاً دوسرے کسی طریقے کی پیروی میں وہ خدا کی رضا حاصل نہیں کر سکتا۔
حقیقت یہ ہے کہ آخرت کا مواخذہ تمام تر اس بات پر منحصر ہے کہ اُس کو کس درجے میں خدا کا پیغام پہنچا تھا۔ اور اس کا علم صرف اللہ کو ہو سکتا ہے، نہ کہ کسی انسان کو۔ جہاں تک ہماری ذمے داری کا تعلق ہے، وہ یقینی طور پر دعوت ہے، نہ کہ فتویٰ نافذ کرنا۔
3- آپ نے قرآن کی جو آیت (47: نقل کی ہے، اُس کے متعلق مختصراً میں کہوں گا کہ اُس کا تعلق نجاتِ آخرت سے نہیں ہے، اٌس کا تعلق مخصوص سماجی حالات میں ایک سزا کے نفاذ سے ہے۔ آج بھی اگر ایسے سماجی حالات پیدا ہوں تو وقتی طور پر اس اصول کو اختیار کیا جاسکتا ہے۔ ماہ نامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پتے پر رابطہ کریں: The Spiritual Message 101, Prathemesh Apartment, Azad Road, Gundavli Andheri (East), Mumbai-400 069 (India)
Tel.: 022-42214700, Fax: 022-28236323 Email: spiritual.msg@gmail.com خبرنامہ، الرسالہ مشن کی ڈائرکٹری ہے۔ وہ الرسالہ مشن کی دعوتی سرگرمیوں کا ریکارڈ ہے۔ اس لیے مشن کے تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ اہم دعوتی سرگرمیوں کا ریکارڈ ضروری تفصیل کے ساتھ روانہ فرمائیں، تاکہ اس کو خبرنامہ کے تحت شامل کیا جاسکے۔ یہ تفصیل مضمون کے بجائے صرف تعینات کی زبان میں ہو۔ مثلاً تاریخ، مقام، اہم شخصیت کے ساتھ انٹریشن کی صورت میں اس کا مکمل نام اور تعارف، دعوتی کام کی نوعیت کی وضاحت، کسی ادارے میں پروگرام کی صورت میں ادارے کا نام اور پروگرام کا موضوع، وغیرہ۔ تفصیلات بذریعہ ڈاک الرسالہ کے پتے پر یا اس ای میل پر روانہ فرمائیں: znadwi@yahoo.com
‹ Previous page Next page › Contents of April 2012 All issues