'انا' کی دیوار
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۲، صفحہ ۳۹
خبر نامہ اسلامی مرکز ـــ 215
1- یکم اکتوبر 2011 کو سہارن پور اور اطراف کے بڑے ہوٹلوں اور ریلوے اسٹیشن پر ہندی اور انگریزی ترجمہ قرآن پہنچانے کا مستقل انتظام کیا گیا۔ یہاں سے لوگوں کو ترجمہ قرآن بطور ہدیہ (gift) دیا جا رہا ہے۔ 2- سہارن پور کے ڈی ایم مسٹر زبیر بن صغیر (IAS) کو 13 اکتوبر 2011 کوسی پی ایس (سہارن پور) کی ٹیم کے لوگوں نے پرافٹ آف پیس اور تذکیر القرآن کا انگریزی ترجمہ برائے مطالعہ دیا۔ اسی طرح سہارن پور کے ڈسٹرکٹ جج مسٹر ایم طاہر تیاگی سے ملاقات کرکے اُن کو دعوتی لٹریچر دیا۔ مسٹر تیاگی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پی ایس کے لوگ ہم حجوں کے کام کو آسان کر رہے ہیں۔ اگر آپ اسی طرح پر امن انداز میں ذہن سازی کا کام کرتے رہے تو ہمارے سماج میں کرائم (crime) بہت کم ہو جائے گا۔ سہارن پور کے ڈی آئی جی مسٹر جے نارائن سنگھ (IPS) نے صدر اسلامی مرکز کا ہندی ترجمہ قرآن پڑھ کر کہا کہ آپ لوگ فرشتوں والا کام کر رہے ہیں کہ لوگوں تک خدا کا پیغام پہنچار ہے ہیں۔ 4 اکتوبر 2011 کو مسٹر جے نارائن کے پورے اسٹاف کو قرآن کا ترجمہ دیا گیا۔
3- نیشنل میڈیکل کالج (سہارن پور) میں 3 اکتوبر 2011 کو سرٹفکٹ ڈسٹری بیوشن کا ایک پروگرام ہوا۔ اس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرات شریک تھے۔ ان کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 4- سی پی ایس (نئی دہلی) کے ہال میں 31-29 اکتوبر 2011 کو جموں دعوہ میٹ ہوئی۔ اس میں جموں و کشمیر کے نمائندہ ممبران نے شرکت کی۔ یہ ایک تربیتی اجتماع تھا جو 3 دن تک جاری رہا۔ اس اجتماع میں جموں و کشمیر کے علاوہ، دوسرے مقامات مثلاً بہار، تمل ناڈو، کرناٹک اور بنگلور، وغیرہ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ 5- دہلی یونیورسٹی کی طرف سے، 6-4 نومبر 2011 کو وینکا ٹیشور کالج (نئی دہلی) میں ایک بک فئر لگایا گیا۔ اس موقع پرسی پی ایس کی دہلی فیلڈ ٹیم (DFT) نے یہاں اپنا اسٹال لگایا۔ یہاں بڑے پیمانے پر لوگوں نے خرید کر قرآن کا ترجمہ حاصل کیا۔ سی پی ایس کی طرف سے ان لوگوں کو دعوتی پمفلٹس بطور ہدیہ دئے گئے۔ 6- سہارن پور میں 15-9 نومبر 2011 کے دوران ملٹری میں نو جوانوں کے داخلے کا پروگرام تھا۔ اس میں یوپی کے مختلف مقامات کے کئی ہزار نو جوان شریک ہوئے۔ داخلے میں ناکام ہونے والے نو جوانوں نے شہر میں توڑ پھوڑ کی۔ اس موقع پر سی پی ایس کے لوگوں نے ہندی میں ایک اشتہار چھاپا ۔ اس کا عنوان تھا— چلیں سفلتا کی (چلیں کامیابی کی طرف)۔ اس اشتہار میں ایک بات یہ لکھی گئی تھی کہ آپ سی پی ایس سہارن پور کے سنٹر سے قرآن کا ترجمہ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ لہذ ابڑی تعداد میں ان نو جوانوں نے ہیں حال میں آکر قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر حاصل کیا۔ اس کے بعد شہر میں امن کا ماحول قائم ہوگیا، جو بلاشبہ اشاعت قرآن کا نتیجہ تھا۔ 7 - جے پور (راجستھان) میں 13-11 نومبر 2011 کے درمیان ایک سہ روزہ کا نفرنس
‹ Previous page Next page › Contents of April 2012 All issues