'انا' کی دیوار
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۲، صفحہ ۴۰
(Environmental Saarc Summit) ہوئی۔ اس میں ملک اور بیرون ملک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے شرکت کی۔ سی پی ایس کی دہلی اور جموں وکشمیر ٹیم نے اس موقع پر جے پور کا سفر کیا۔ یہاں انھوں نے شرکت سے انٹریکشن کیا اور ان کو دعوتی لٹریچر دیا۔
8۔ جنگ پورہ (نئی دہلی) کے مسیحی ادارہ (Christian Institute for the Study of Religion) میں 17 نومبر 2011 کی صبح کو حسب ذیل موضوع پر ایک پروگرام تھا:
Religion in Secular India: Rights and Responsibilities اس پروگرام کو فادر تھامس نے انٹر فیتھ کو لیشن فارپیس (ICP) کے تحت آرگنائز کیا تھا۔ اس میں انڈیا اور یورپ (ناروے) کے 40 نمائندے شریک تھے۔ یہ پیس ایکٹوٹس (peace activists) تھے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس میں شرکت کی۔ صدر اسلامی مرکز اس پروگرام کے واحد اسپیکر تھے۔ اُن کو ڈیڑھ گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا، ایک گھنٹہ خطاب کے لیے اور آدھ گھنٹہ سوال وجواب کے لیے۔ صدر اسلامی مرکز نے یہاں انگریزی زبان میں موضوع پر ایک تقریر کی۔ پروگرام کے آخر میں حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 9۔ نئی دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (IGNOU) میں 19 نومبر 2011 کو اندرا گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک پروگرام ہوا۔ یہاں کے وائس چانسلر (VC) ایک کشمیری مسلمان (ڈاکٹر محمد اسلم) ہیں۔ وہ الرسالہ مشن سے بخوبی طور پر واقف ہیں۔ انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج ہندوستان میں ایک کشمیری مسلمان ایک ہندو یونیورسٹی (IGNOU) کا وائس چانسلر ہے۔ یہاں ایک مسلمان ، ملک کا صدر بن سکتا ہے۔ یہ صرف انڈیا میں ممکن ہے۔ اس لیے ہمیں ملک کے ساتھ دل سے محبت کرنا چاہئے۔ اس موقع پر یونی ورسٹی کے اساتذہ اور اسٹاف کو سی پی ایس (سہارن پور) کی طرف سے، قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔
10۔ سہارن پور کے براؤن ووڈ پبلک اسکول (Brown Wood Public School) میں 22 نومبر 2011 کو اسکول کے ایک پروگرام کے دوران قرآن کا انگریزی ترجمہ اور اسکول کی لائبریری کے لیے صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ سی پی ایس (سہارن پور) کی طرف سے بطور ہدیہ دیا گیا۔ 11۔ سہارن پور کے اسلامیہ بوائز کالج (Islamia Boy's College) میں 23 نومبر 2011 کو ایک پروگرام ہوا۔ یہاں مہمان خصوصی پروفیسر چندراونشی (گجرات) اور ان کی ٹیم کے لوگوں اور دیگر حاضرین کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔
12۔ استنبول (ترکی) میں 15-11 نومبر 2011 کے درمیان ایک انٹر نیشنل بک فئر ہوا۔ اس میں دہلی سے گڈ ورڈ بکس نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اسلامی لٹریچر حاصل کیا۔ 13۔ سہارن پور کے سینٹ میری اسکول (St. Mary's School) میں 24 نومبر 2011 کوسی پی ایس ٹیم
‹ Previous page Next page › Contents of April 2012 All issues