Al-Risala · April 2012 · page 41

'انا' کی دیوار

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۲، صفحہ ۴۱

کے لوگوں نے وہاں ایک پروگرام میں طلبا کے سامنے قرآن کا تعارف پیش کیا۔ اور طلبا اور اسٹاف کو دعوہی لٹریچر دیا۔ 14 - سہارن پور کے اسلامیہ ڈگری کالج اور انٹر کالج ، دونوں مقام پر 25 نومبر 2011 کوسی پی ایس ٹیم کی طرف سے اصول صحت“ کے موضوع پر خطاب کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں کالج کے طلبا اور اسٹاف کو قرآن کا ترجمہ دیا گیا۔ 14 - سہارن پور کے سب سے بڑے ڈگری کالج (JV Jain Degree College) میں 26 نومبر 2011 کو ایک پروگرام ہوا۔ اس کی دعوہ پر سی پی ایس سہارن پور کی ٹیم کے لوگوں نے اس میں شرکت کی اور امن کے موضوع پر خطاب کیا۔ خطاب کے بعد کالج کے طلبا اور اسٹاف کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔

15 - سی پی ایس (نئی دہلی) کے ہال میں 28-26 نومبر 2011 کو کشمیر دعوت میٹ ہوئی۔ اس میں الرساله مشن کے تحت کشمیر میں دعوتی کام کرنے والے نمائندہ افراد شریک ہوئے۔ اس اجتماع میں کشمیر اور دہلی کے ممبران کے علاوہ، دوسرے مقامات (لکھنؤ، کان پور، بہار، کرناٹک، تمل ناڈو اور بنگلور، وغیرہ) کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ یہ ایک دعوتی اور تربیتی اجتماع تھا۔ اس میں صدر اسلامی مرکز کے علاوہ ، سی پی ایس کے افراد نے اپنے تاثرات بیان کئے ۔ اس موقع پر یہ طے کیا گیا کہ کس طرح کشمیر میں دعوتی کام کی پر امن منصوبہ بندی کی جائے۔ 16 - نیشنل میڈیکل انگنو کمیونٹی کالج (سہارن پور) میں 27 نومبر 2011 کو ایک کا نوکیشن بلایا گیا ۔ اس میں پانچ اسٹیٹس (یوپی، ہریانہ، پنجاب، اتر اکھنڈ، دہلی) کے پروفیشنل کورسز چلانے والے نمائندوں پر مشتمل ایک پروگرام تھا۔ ان لوگوں کوسی پی ایس (سہارن پور) کی طرف سے قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔

17 - نئی دہلی کی یونی ورسٹی اگنو (IGNOU) میں 8 دسمبر 2011 کو یونی ورسٹی کے کیمپس میں ایک پروگرام ہوا۔ اس میں ملک بھر کے تمام نمائندوں کو بلایا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر ڈاکٹر محمد اسلم خاں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس میں شرکت کی اور حاضرین کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔

18 - اینگلو عربک اسکول (دہلی) میں 11 دسمبر 2011 کو ایک فیٹ (fete) لگایا گیا۔ اس موقع پر سی پی ایس کی دہلی دعوت فیلڈ ٹیم (DFT) کے افراد نے اس میں شرکت کی ۔ یہاں آنے والے زیادہ تر مسلمان تھے۔ ان لوگوں کو قرآن کا اردو ترجمہ، ماہ نامہ الرساله اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔

19 - بہائی ہاؤس (نئی دہلی) میں 16 دسمبر 2011 کو ایک پروگرام (Solidari Tea Event) ہوا۔ اس کی دعوت پرسی پی ایس دہلی ٹیم کے لوگوں نے اس میں شرکت کی ۔ انھوں نے یہاں کے پروگرام میں حصہ لیا اور یہاں انٹریکشن کے دوران لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔

20 - سی پی ایس (سہارن پور) کی طرف سے 18 دسمبر 2011 کو بلڈ ڈونیشن (Blood Donation) کا ایک پروگرام کیا گیا۔ اس موقع پر آنے والے لوگوں کو بطور ہدیہ قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 21 - محلہ ٹوپیا سرائے (سہارن پور) میں 25 دسمبر 2011 کو ایک " قرآن گھر " قائم کیا گیا ہے۔ یہاں

‹ Previous page Next page › Contents of April 2012 All issues

Printed page