'انا' کی دیوار
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۲، صفحہ ۴۳
27 جنوری 2012 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا ۔ انٹرویو کا موضوع تھا۔ شتم رسول کا مسئلہ۔ یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا جو سی پی ایس (CPS) کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
28- صدر اسلامی مرکز اور سی پی ایس (نئی دہلی) کے ممبران کے مضامین نئی دہلی کے انگریزی اخبار (The Times of India, The Sunday Times, Guardian) میں برابر شائع ہورہے ہیں۔ یہ مضامین سی پی ایس کے ویب سائٹ (www.cpsglobal.org) پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
29- انڈیا اور انڈیا کے باہر ہمارے ساتھی بڑے پیمانے پر دعوتی کام کر رہے ہیں۔ الرسالہ میں صرف اس کی جزئی رپورٹ خبر نامہ کے تحت شائع ہوتی ہے۔ سہارن پور ٹیم کی بعض منتخب دعوتی خبریں یہاں درج کی جاتی ہیں: 30- یکم جنوری 2012 کو وشو ہندُو پریشد (VHP) کی طرف سے سہارن پور میں ایک پروگرام تھا۔ اس موقع پر وی آئی پی کے ممبر مسٹر سی ایم شرمانے حاضرین کو قرآن کا ہندی اور انگریزی ترجمہ دیا۔ 31- ہوٹل پریزیڈنٹ میں 2 جنوری 2012 کو مسٹر شاہد صدیقی کی طرف سے شادی کا ایک پروگرام تھا۔ اس موقع پر تمام لوگوں کو قرآن کا ہندی، اردو اور انگریزی ترجمہ دیا گیا۔
32- پیس ہال (سہارن پور) میں 3 جنوری 2012 کو تبلیغی جماعت کے کچھ افراد ڈاکٹر اسلم اور ان کے ساتھیوں سے ملاقات کے لئے آئے۔ یہ عرب ملک کے لوگوں کی جماعت تھی۔ اس میں سعودی کے علاوہ، مصر، نائجیریا، فلسطین اور ساؤتھ افریقہ کے لوگ شامل تھے۔ مشن کے ساتھیوں نے اُن سے دعوتی موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان لوگوں کو صدر اسلامی مرکز کا انگریزی لٹریچر برائے مطالعہ دیا گیا۔
33- قاری ایم مظاہری 4 جنوری 2012 کو بڑی تعداد میں دعوتی لٹریچر لے کر پنجاب کے لیے روانہ ہوئے۔ یہ لٹریچر پنجاب میں سکھ برادران کو برائے مطالعہ دیا گیا۔
34- وید مندر (سہارن پور) میں 9 جنوری 2012 کو ایک میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ اس کی دعوت پر ہمارے ساتھیوں نے اس میں شرکت کی اور حاضرین کو ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر دیا۔ یہاں کے چیف پنڈت اوپی شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پی ایس مشن انسان کو ایشور سے جوڑنے کا کام کر رہا ہے۔ ہم کو چاہئے کہ ہم اس کا ساتھ دیں اور قرآن کا مطالعہ کر کے اسلام کے بارے میں اپنی غلط فہمی کو دور کریں۔ واضح ہو کہ پنڈت اوپی شرما اردو زبان سے بخوبی طور پر واقف ہیں۔ وہ ماہ نامہ الرسالہ کے پہلے شمارہ (اکتوبر 1976) سے اس کے مسلسل قاری ہیں۔ 35- انڈیا یونٹی جسٹس کونسل کے قومی صدر مسٹر پون شرما 15 جنوری 2012 کو اپنی ٹیم کے ساتھ پیس ہال میں آئے۔ انٹریکشن کے دوران ان لوگوں کو بتایا گیا کہ سی پی ایس کوئی سیاسی تحریک نہیں ہے۔ اُس کا مقصد صرف ایک ہے اور وہ ہے دعوت الی اللہ کا پر امن پیغام۔ آخر میں ان لوگوں کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 36- ہندی روز نامہ ہندی ڈیلی اور امر اجالا (سہارن پور) کے تعاون سے 21 جنوری 2012 کو آئی ایم اے بھون
‹ Previous page Next page › Contents of April 2012 All issues