Al-Risala · May 2012 · page 26

بھائی کی یادیں

الرسالہ، مئی ۲۰۱۲، صفحہ ۲۶

بھائی کی یادیں

برادرام عبدالمحیط خاں ہم تین بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ میرے بڑے بھائی عبدالعزیز خاں (وفات: 1988) بزنس کی لائن میں گئے اور لائٹ اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (الہ آباد) قائم کی۔ میری تعلیم مدر سے میں ہوئی ۔ میں نے اسلامی دعوت کو اپنی سرگرمی کا مرکز بنایا۔ عبد المحیط خاں (وفات: 2010) نے اعظم گڑھ میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انھوں نے بنارس ہندو یونی ورسٹی میں داخلہ لیا۔ وہاں سے انھوں نے اعلی نمبر کے ساتھ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد وہ گورنمنٹ سروس میں چلے گئے۔ وہ بنارس (یوپی) میں جوائنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل ایجوکیشن تھے۔ 1995 میں وہ اس عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

برادرم عبد المحیط خاں کا ریکارڈ اپنی طالب علمی کے زمانے میں محنتی طالب علم، اور سروس کے زمانے میں ایک دیانت دار افسر کا ریکارڈ تھا۔ بنارس ہندو یونی ورسٹی میں ان کی اعلیٰ خصوصیات کی بنا پر اُن کے پروفیسر اُن کو بہت پسند کرتے تھے۔

چند واقعات

برادرام عبد المحیط خاں کی طالب علمی کے زمانے کا ایک واقعہ ہے۔ وہ یونی ورسٹی کے ہاسٹل میں رہتے تھے۔ قاعدے کے مطابق، ایک روم میں دو طالب علم رہا کرتے تھے، لیکن عبد المحیط خاں کی اصول پسندی کو دیکھ کر ان کے وارڈن (Warden) نے کہا کہ تمھارے روم میں کوئی دوسرا طالب علم رہے گا تو وہ تمھارے لیے پرابلم بن سکتا ہے، اس لیے انھوں نے عبدالحیط خاں کو بطور خاص ایک غیر مشترک روم دے دیا، جس میں وہ اکیلے رہتے تھے۔

عبدالحیط خاں ریاضی (mathematics) کے بہت اچھے استاد تھے۔ اس بنا پر اُن کے تمام اسٹوڈنٹ ان کا بہت احترام کرتے تھے۔ سروس کے ابتدائی زمانے میں وہ چندولی (یوپی) کے پالی ٹیکنیک میں ریاضی کے استاد تھے۔ اُس وقت پالی ٹیکنیک کے پرنسپل ایک ہندو تھے۔ ایک بار ایسا ہوا کہ

‹ Previous page Next page › Contents of May 2012 All issues

Printed page