Islam in the Modern Age
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۲
شروع کیا تھا۔ اب کلیم الدین صاحب مستقل طور پر امریکا میں مقیم ہیں اور اپنے ساتھیوں کے تعاون سے وہ دعوت کا کام اتنے بڑے پیمانے پر کر رہے ہیں کہ حالیہ سفر میں جب میں نے قریب سے اُن کے کام کو دیکھا تو میں نے کہا کہ آپ نے تو امریکا میں دعوہ انڈسٹری قائم کردی۔ خواجہ کلیم الدین صاحب 'الرسالہ فورم انٹرنیشنل' (Al-Risala Forum International) کے تحت یہاں دعوتی کام کر رہے ہیں۔ ادارے کا پتہ حسب ذیل ہے:
Al-Risala Forum International 2665 Byberry Road, Bensalem, PA 1920 (US)
Tel: 6179607156, email: kkaleemuddin@gmail.com Website: www.alrisala.ecrater.org امریکا میں ان کے پاس ایک نہایت کشادہ گھر ہے۔ انھوں نے اپنے پورے گھر کو دعوہ سنٹر بنا رکھا ہے۔ خواجہ کلیم الدین صاحب مختلف پہلوؤں سے جو دعوتی کام کر رہے ہیں، اُن میں سے ایک یہ ہے کہ انھوں نے الرسالہ مشن کو انٹرنیٹ کے دور میں داخل کیا۔ انھوں نے بطور خود الرسالہ کی ویب سائٹ (www.alrisala.org) بنائی۔ اس ویب سائٹ پر انھوں نے ماہ نامہ الرسالہ کے شمارے اور مطبوعات الرسالہ کو صوتی (audio) اور بصری (visual) انداز میں اپ لوڈ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ساری دنیا میں بڑے پیمانے پر اس کے ذریعے دعوتی کام ہو رہا ہے۔ امریکا کا موجودہ سفر خواجہ کلیم الدین صاحب اور ان کے ساتھیوں ہی کی کوشش سے عمل میں آیا۔ اس سفر کی دریافتوں میں سے ایک دریافت مسز تسنیم تھیں۔ وہ خواجہ کلیم الدین کی اہلیہ ہیں اور عجیب و غریب صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ وہ گھر کا پورا کام کرتے ہوئے مسلسل طور پر دعوہ ورک کرتی ہیں۔ امریکا میں ان کے بہت سے رشتے دار ہیں۔ ان سب کو وہ دعوہ ورک کے لیے ٹیلی فون پر انکریج (encourage) کرتی رہتی ہیں اور ان کو دعوہ لٹریچر بھیجتی رہتی ہیں۔ وہ پورے معنوں میں خواجہ کلیم الدین صاحب کی دعوہ پارٹنر ہیں۔
مجھے اس سلسلے میں کئی تجربے ہوئے ۔ ایک بار میں کار کے ذریعے ایک مقام سے دوسرے
‹ Previous page Next page › Contents of January 2012 All issues