Al-Risala · January 2012 · page

Here comes the much awaited Quran.

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۲

بھی انسان کسی نہ کسی غیر خدا کو خدا کے مقام پر بٹھا رہا کسی نہ کسی غیر خدا کو کوئی انسان اپنا سول کنسرن (sole concern) بناتا رہا ہے۔ مثلاً:

Transfer of seat from God to Nature Transfer of seat from God to King Transfer of seat from God to Holymen Transfer of seat from God to Dollar Transfer of seat from God to Self Transfer of seat from God to Children 23 جون 2011 کی صبح کو یہاں کے ایک بلیک مسلم ملاقات کے لیے آئے۔ انھوں نے ہمارے ساتھ فجر کی نماز پڑھی۔ ان کا نام رفیق فرینڈ تھا۔ اس کے بعد ان سے ڈسکشن ہوا۔ انھوں نے کہا کہ میں انٹرنیٹ پر آپ کی تحریریں پڑھتا ہوں۔ آپ ہمیشہ آئیڈیالوجی پر زور دیتے ہیں، آپ سسٹم کی بات نہیں کرتے۔ میں نے کہا کہ اسلام کا اصل مشن دعوت ہے۔ دعوت کا مطلب ہے توحید کی آئیڈیالوجی کو لوگوں تک پہنچانا۔ جہاں تک سوشل سسٹم کی بات ہے، وہ تمام تر حالات پر موقوف ہے۔ ہمارا کام افراد کی ذہن سازی کا کام ہے۔ سوشل سسٹم ہمارا نشانہ نہیں۔ امریکا کے زمانہ قیام میں روزانہ لوگ مختلف قسم کے سوالات کرتے تھے اور میں ان کا جواب دیتا تھا۔ مثلاً ایک صاحب نے کہا کہ یہاں ہم کو حلال میٹ نہیں ملتا تو ہم کیا کریں۔ میں نے کہا کہ مچھلی، انڈا اور سبزی، دال کھائیے اور اگر میٹ آپ کے لیے ضروری ہے تو آپ امریکا کو چھوڑ کر اپنے ملک واپس چلے جائیے۔

ایک صاحب نے کہا کہ یہاں کی سوسائٹی میں ہمارے بچے بگڑ رہے ہیں۔ ہم کیا کریں۔ میں نے کہا کہ آپ لوگ سوسائٹی کو ذمے دار ٹھہراتے ہیں، لیکن میرے نزدیک خود آپ لوگ اس بگاڑ کے ذمے دار ہیں۔ آپ لوگوں نے یہاں آکر صرف ایک کام کیا اور وہ تھا ڈالرکمانا۔ ڈالر کما کر آپ نے اپنے بچوں کی خوب پیمپرنگ (pampering) کی۔ اور پیمپرنگ بچوں کو صرف بگاڑتی ہے۔ چناں چہ

‹ Previous page Next page › Contents of January 2012 All issues

Printed page