ایک سبق آموز واقعہ
الرسالہ، جون ۲۰۱۲
خبر نامہ اسلامی مرکز - 216
1- جنوری 2012 میں برطانیہ سے 610 صفحات کی ایک کتاب چھپی ہے۔ اس کا نام یہ ہے : Why Peace۔ اس نے ایک امریکن مصنف ڈاکٹر مارک گٹ مین (Marc Guttman) نے ایڈٹ کیا ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں صدر اسلامی مرکز کا ایک مقالہ حسب ذیل عنوان سے شامل کیا ہے: Peace versus Interventionism (p. 454)
2- جنوری 2012 کے پہلے ہفتے میں بیٹر مہاراشٹر یہ میں مراٹھا سیوا سنگھ کا سہ روزہ اجلاس ہوا۔ یہاں حلقہ الرساله مہاراشٹر یہ سے وابستہ ساتھیوں نے مسٹر محمد الطاف انعام دار (الطاف بک ڈپو، بیڑ) کے تعاون سے ایک بک اسٹال لگایا۔ یہاں سے بڑے پیمانے پر برادران وطن کو قرآن کے ہندی، انگریزی اور مراٹھی تراجم حاصل کیے۔ ووٹرز کو مختلف زبانوں میں دعوتی پمفلٹس بطور ہدیہ دئے گئے۔
3- امریکا اور ترکی کے اسکالرز کا ایک وفد 2 فروری 2012 کو اسلامی مرکز میں آیا۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے اسلام اور امن عالم کے موضوع پر انگریزی زبان میں ایک تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ وفد کے اراکین کو پرافٹ آف پیس اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔
4- سی پی ایس کے آڈی ٹوریم (نظام الدین ویسٹ، نئی دہلی) میں 4 فروری 2012 کو ’دعوہ ایمپائر کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز نے سی پی ایس ٹیم کو خصوصی طور پر خطاب کیا۔ یہ خطاب سی پی ایس کے ویب سائٹ (www.cpsglobal.org) پر دیکھا جاسکتا ہے۔
5- لبرٹی انسٹی ٹیوٹ (نئی دہلی) کی طرف سے 14 فروری 2012 کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں ایک پینل ڈسکشن تھا۔ اس میں انڈیا اور انڈیا سے باہر کے معروف صحافی اور مصنف شریک تھے۔ اس کا موضوع یہ تھا : Freedom to Express اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس ڈسکشن میں شرکت کی اور انگریزی زبان میں موضوع پر ایک گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ حاضرین کو پرافٹ آف پیس اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 6- نئی دہلی کے ادارہ انٹر فیتھ کو لیشن فارپیس (ICP) اور اسلامک اسٹڈیز ایسوسی ایشن (ISA) کی طرف سے 11 فروری 2012 کو انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے کانفرنس ہال میں ایک پروگرام ہوا۔ اس پروگرام کا موضوع یہ تھا : Perspectives on Peacemaking: Muslims and Christians in Constructive conversation. اس میں دو اسپیکر تھے - صدر اسلامی مرکز اور امریکی پروفیسر لیفر (Fr. Leo D. Lefebure) - یہاں صدر اسلامی مرکز نے موضوع پر ایک گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام انگریزی زبان میں
‹ Previous page Next page › Contents of June 2012 All issues