ایک سبق آموز واقعہ
الرسالہ، جون ۲۰۱۲
تھا۔ آخر میں حاضرین کو پرافٹ آف پیس اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔
7۔ بلجیم کی ایمبسی (نئی دہلی) کے دو ڈپلومیٹ نے 21 فروری 2012 کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی: Antoine Evrard Minister Councillor, Embassy of the Kingdom of Belgium Jochen Anthierens First Secretary, Embassy of the Kingdom of Belgium انھوں نے ہندوستانی مسلمانوں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ اُن کا عام تصور یہ تھا کہ ہندوستان کے مسلمان یہاں مظلومیت کی زندگی گزاررہے ہیں۔ اُن کے ساتھ یہاں امتیاز (discrimination) برتا جارہا ہے۔ فرقہ وارانہ فساد میں مسلمان مارے جاتے ہیں۔ اُن کو سرکا کی سروس فہمیں دی جاتی ، وغیرہ۔ جواب میں بتایا گیا کہ یہ صرف ایک غلط نہی ہے۔ اس کا سبب سلیکٹیو رپورٹنگ (selective reporting) ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کے مسلمان ہر اعتبار سے یہاں 57 مسلم ملکوں سے بھی زیادہ بہتر حالت میں ہیں۔ یہ گفتگو انگریزی زبان میں تھی۔ 8- نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے آڈیٹوریم میں 22 فروری 2012 کو ادارہ منہاج القرآن (گجرات) کی طرف سے ایک پروگرام ہوا۔ اس میں ڈاکٹر طاہر القادری (مقیم کینڈا) نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی ایس کے ممبران نے یہاں حاضرین کو دعوتی لٹریچر دیا۔ اسی طرح ڈاکٹر طاہر القادری کو صدر اسلامی مرکز کی اردو اور انگریزی کتابوں کا ایک منتخب سیٹ دیا گیا۔
9- اورنگ آباد (بہار) میں 20 فروری 2012 کونیشنل ہا کر فیڈریشن (NHF) کی طرف سے ایک پروگرام ہوا۔ اس میں مقامی لوگوں کے علاوہ، انڈیا کے مختلف مقامات سے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ شریک ہوئے۔ الرسالہ مشن سے وابستہ مسٹر ابوالحکم محمد دانیال اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ یہاں لوگوں کو اردو، ہندی، انگریزی میں دعوتی لٹریچر کے علاوہ قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ اسی طرح 27-26 فروری 2012 کو مذکورہ ساتھیوں نے پٹنہ ہولی فیملی ہاسپٹل میں جا کر وہاں لوگوں کے ساتھ انٹریکشن کیا اور ان کو مطالعے کے لیے دعوتی لٹریچر دیا۔ 10۔ جیک ہیون (Jeik Hyun MA) 22 فروری 2012 کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئے۔ وہ ہوائی (Hawai) کے ایسٹ ویسٹ سنٹر کے ایشین پیسفک پروگرام (APLP) کے تحت، مختلف مذاہب میں امن کے تصور کے موضوع پر سرسچ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے اسلام کے نقطہ نظر کو سمجھنے کے لیے صدر اسلامی مرکز کا ایک تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا۔ 11- نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 25 فروری تا 4 مارچ 2012 کے درمیان ورلڈ بک فئر تھا۔ اس میں گڈورڈ بکس نے اپنے دو اسٹال لگائے۔ اس موقع پر پروڈرز کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی پمفلٹس بطور ہدیہ دئے گئے۔ 12- پٹنہ (بہار) میں 26-15 مارچ 2012 کے درمیان ایک بک فئر (Book Fair) ہوا۔ یہاں پٹنہ کے
‹ Previous page Next page › Contents of June 2012 All issues