Al-Risala · June 2012 · page

ایک سبق آموز واقعہ

الرسالہ، جون ۲۰۱۲

سنٹر فار پیس کی طرف سے ایک دعوتی اسٹال لگایا گیا۔ یہاں بہار اور جھارکھنڈ ٹیم کے افراد ۔ مسٹر محمد دانیال ، ڈاکٹر ظہیر، ڈاکٹر ضیاء الدین اور مسٹر انور امام غزالی اور ان کی ٹیم کے ساتھیوں نے اپنا بھر پور تعاون دیا۔ یہاں انٹریکشن کے دوران لوگوں کو القر مشن (Al-Quran Mission) سے متعارف کیا گیا اور ان کو بطور ہدیہ دعوتی پمفلٹس دئے گئے۔ اسی طرح 18 مارچ 2012 کودانا پور (پٹنہ، بہار) میں ایک تقریب نکاح میں سنٹر فار پیں (بہار و جھار کھنڈ) کی طرف سے ایک اسٹال لگایا گیا۔ یہاں لوگوں کو قر کے تراجم اور دعوتی پمفلٹس بطور ہدیہ دئے گئے۔ 13 - ٹورنٹو (کینڈا) کے سینٹ مائیکل ہاسپٹل (St. Michael's Hospital) میں 27 فروری 2012 کو سی پی ایس (نئی دہلی) کی طرف سے انگریزی ترجمہ قرآن کے نسخے بھیجے گئے۔ یہ دعوتی میٹریل ہاسپٹل میں زیر علاج افراد اور اسٹاف کے لوگوں کو بطور ہدیہ دیا گیا۔ انھوں نے اس کو بخوشی قبول کیا۔ 14- یکم مارچ 2012 کو صدر اسلامی مرکز نے سی پی ایس کی بنگلور ٹیم کے لیے ایک خصوصی ٹیلی فون ک خطاب کیا۔ بعد کو سوال وجواب کا پرو گرام ہوا۔ خطاب کا موضوع تھا: داعی کی ذمہ داریاں۔

15- انڈیا اور انڈیا کے باہر سی پی ایس کے تحت بڑے پیمانے پر دعوتی کام ہو رہا ہے۔ ماہ نامہ الرسالہ میں اس دعوتی کام کی صرف جزئی رپورٹ شائع ہوتی ہے۔ مختلف مقامات پر ہمارے ساتھی پرو گراموں میں شرکت کرتے ہیں اور وہاں انٹریکشن کے دوران وہ لوگوں کو دعوتی لٹریچر اور قرآن آن کا ترجمہ برائے مطالعہ دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں سہارن پور (یوپی) کے حلقہ الرسالہ کے تحت جاری دعوتی سرگرمیوں کی ایک منتخب رپورٹ یہاں درج کی جاتی ہے : • درونا چاریہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں 12 فروری 2012 کو سائنس کا مقابلے کا ایک پرو گرام ہوا۔ اس کی دعوت پر ڈاکٹر محمد اسلم خان نے بطور چیف گیسٹ اس میں شرکت کی اور یہاں طلبا اور اساتذہ کو خطاب کیا۔ اس موقع پر حاضرین کو قرآن آن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔

• سہارن پور کی ٹیم نے 14 فروری 2012 کو کرنال گرلس کالج اور امبالا کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے وہاں کے طلبا اوراساتذہ نیز وہاں کے مشہور مقامی اشخاص سے دعوتی ملاقات کی۔ مثلاً مان سنگھ ایڈوکیٹ، وغیرہ۔ اس موقع پر کرنال گرلس کالج کی پرنسپل ڈاکٹر موہنی کو صدر اسلامی مرکز کی کتابیں دی گئیں۔ • مولانا سلمان حسینی ندوی نے 2 مارچ 2012 کو سہارن پور کا دورہ کیا۔ یہاں ڈاکٹر محمد اسلم خان نے مولانا سلمان حسینی کی دعوت پر مدرسہ مظاہر العلوم کے باہر سٹی گیٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔ اور ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابیں بطور ہدیہ پیش کیں ۔ یہاں مظاہر العلوم کے طلبا اور اساتذہ کو بھی دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ • سوامی امر پال سنگھ کی دعوت پر سہارن پور ٹیم کے ساتھیوں نے 9 مارچ 2012 کو گنگوہ اور نا گوڑ کے مختلف پرو گرام میں شرکت کی۔ یہاں انٹر فیتھ کے موضوع پر ایک خصوصی پروگرام ہوا۔ جس میں ہمارے ساتھیوں کے علاوہ مقامی ہندوؤں نے بھی شرکت کی اور سی پی ایس کی انٹر فیتھ ایکٹیوٹی کو اپنا تعاون دینے کا وعدہ کیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 2012 All issues

Printed page