Al-Risala · June 2012 · page

ایک سبق آموز واقعہ

الرسالہ، جون ۲۰۱۲

سہارن پور کے قدیم چرچ سینٹ تھامس (St. Thomas) میں 29 مارچ 2012 کو ایک آل انڈیا پروگرام ہوا۔ یہاں جیون جیوتي بال وکاس سنٹر کا افتتاح تھا۔ اس کی دعوت پر ہمارے ساتھیوں نے اس میں شرکت کی۔ یہ ایک بڑا پرو گرام تھا۔ اس پروگرام میں انڈیا کے مختلف مقامات کے چرچ کے نمائندے شریک تھے۔ سہارن پور چرچ کے فادر ڈینئل نے اپنی تقریر میں کہا کہ سی پی ایس کا لٹریچر امن کی اشاعت کے لیے بنیادی فکری مواد کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپ لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں۔ یہاں حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ سہارن پور کے پیس ہال میں 25 مارچ 2012 کو ایک دعوہ میٹ تھی۔ اس میں جناب طارق عبد اللہ رام پوری، گنگوہ گروکل کے سوامی امر پال سنگھ آریہ اور ڈاکٹر انور جمال دیو بندی کے علاوہ، ندوۃ العلماء، لکھنؤ اور دار العلوم دیو بند اور مظاہر العلوم کے مختلف علما نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 16- میرٹھ (یوپی) کے پی پی ہال (آبو لین، کینٹ) میں 11 مارچ 2012 کو قرآن کے موضوع پر ایک کانفرنس ہوئی۔ اس موقع پر میرٹھ کے حلقہ الرسالہ کے ساتھیوں مولانا محمد عرفان قاسمی، ڈاکٹر ساجد صدیقی، وغیرہ نے بڑے پیمانے پر قرآن کا اردو، ہندی اور انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر حاضرین کو بطور ہدیہ پیش کیا۔ 17- نئی دہلی کی میڈیا کمپنی (Agnus Dei) کی نمائندہ مسز گریما تیوری نے 19 مارچ 2012 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا۔ اس کا موضوع یہ تھا: Islam and Spirituality 18- پنگوئن بکس، انڈیا کی 25 ویں سال گرہ کے موقع پر نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں 25 مارچ 2012 کو ایک آل انڈیا پروگرام ہوا۔ یہاں سی پی ایس (نئی دہلی) کی طرف سے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 19- بنگلہ دیش کے مشہور مصنف اور صحافی مسٹر شہریار کبیر (Shahriar Kabir) نے 28 مارچ 2012 کو مسلم ملٹنسی کے موضوع پر ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ پروگرام انگریزی زبان میں تھا۔ مسٹر شہریار کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 20- اپریل 2012 کے دوسرے ہفتے میں مولانا محمد ذکوان ندوی نے لکھنؤ کا سفر کیا۔ وہ اپنے ساتھ دعوتی لٹریچر خرید کر لے گئے تھے۔ انھوں نے لوگوں کو دعوتی لٹریچر دیا، خاص طور پر علما کو کتاب معرفت بطور ہدیہ پیش کی۔ 21- صدر اسلامی مرکز کے مضامین اردو اخبارات میں شائع ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 10 اپریل 2012 کو روزنامہ راشٹریہ سہارا میں ایک مفصل مضمون ’حاکمانہ ماڈل‘، دعوتی ماڈل‘ شائع ہوا۔ اسی طرح صدر اسلامی مرکز اور سی پی ایس (نئی دہلی) کے ممبران کے مضامین انگریزی اخبارات ٹائمس آف انڈیا، وغیرہ میں برابر شائع ہو رہے ہیں۔ یہ مضامین سی پی ایس کے ویب سائٹ (www.cpsglobal.org) پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ 22- استنبول (ترکی) کے ادارہ سلام ورلڈ (Salam World) کی ٹیم نے 11 اپریل 2012 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو اسلام اور امن عالم کے موضوع پر تھا۔ یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 2012 All issues

Printed page