Al-Risala · January 2012 · page

America is at war with Islam

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۲

ان کا دھیان چلا گیا۔ شیطان کا یہ فتنہ آج بھی تمام دنیا میں جاری ہے۔ ایک تعلیم یافتہ مسیحی سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے اپنا ایک پمفلٹ دیا۔ اس کا ٹائٹل یہ تھا: Have You Been Rescued By the Lifeguard of the Universe? اس پمفلٹ کے صفحہ 13 پر بتایا گیا تھا کہ مسیحی عقیدہ کی حیثیت لائف گارڈ (lifeguard) کی ہے۔ زندگی میں جب بحران آتا ہے تو اس کے ذریعہ آپ نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ جس طرح پانی کے طوفان میں لائف گارڈ آپ کو بچا لیتا ہے، اسی طرح مسیحی عقیدہ، آخرت میں آپ کے لیے لائف گارڈ کا کام دے گا، وہ آپ کے لیے نجات کا ذریعہ بن جائے گا۔

مسیحی حضرات کے یہاں حضرت مسیح کا تصور مُنَجِّی کا تصور ہے، یعنی نجات دینے والا۔ اس نظریہ کو بتاتے ہوئے پمفلٹ کے صفحہ 9 پر یہ الفاظ درج ہیں:

When I have leaks in my plumbing, I need a plumber. When electrical things quit, I need an electrician. When my marriage doesn't work, I need a counselor. When the car breaks down, I need a mechanic. When finances fail, I need an advisor. When I am sick, I need a doctor. When I sink, I need a savior. یہ پورا استدلال تمثیل پر قائم ہے۔ تمثیل کے ذریعہ استدلال قدیم زمانہ میں عام تھا۔ خاص طور پر تمام مذاہب تمثیلی استدلال پر قائم تھے۔ سائنس کے ذریعہ جو فکری انقلاب آیا، اس نے تمثیلی استدلال کو بے بنیاد ثابت کر دیا۔ موجودہ زمانہ میں کہا جاتا ہے کہ: Analogy is the weakest form of argument. موجودہ زمانہ میں علمی شعبوں میں تمثیلی استدلال کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ مگر مذہب کے دائرہ میں تمثیلی استدلال کا طریقہ بدستور رائج ہے۔ اس کا نقصان یہ ہے کہ صرف ”شر دھالو‘‘ قسم کے لوگ مذہب کے دائرہ میں آتے ہیں، ذہین اور تعلیم یافتہ افراد مذہب میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ جدید انسان کو مذہب کے دائرہ میں لانے کے لیے مبنی بر عقل مذہب کی ضرورت ہے۔ مبنی بر تمثیل مذہب اس زمانہ کے انسان کے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتا۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2012 All issues

Printed page