Al-Risala · September 2012 · page

Cigarette smoking is injurious to health.

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۲

سمندر کا پانی، اُس میں چلتی ہوئی اسٹیم بوٹ، اس کے اوپر اڑتے ہوئے پرندے، ہواؤں سے ہِلتے ہوئے سرسبز درخت، آسمان کا منظر، سورج کی روشنی، یہ تمام چیزیں مل کر ایمان افروز منظر کا نمونہ بنی ہوئی تھیں۔ میں جب بھی کمرے میں ہوتا، اس کو دیکھ کر خالق کو اور اس کی تخلیق کو یاد کرتا رہتا۔ دوپہر کا کھانا ہم لوگوں نے اِسی ہوٹل میں کھایا۔ کھانا سادہ تھا اور مغربی ذوق کے مطابق، مرچ مسالے سے خالی۔ یہاں ویجیٹیرین فوڈ اور نان ونجیٹیرین فوڈ دونوں موجود تھے، مگر میں نے اپنی عادت کے مطابق، صرف ویجیٹیرین فوڈ لیا۔

ترکی میں غالباً سگریٹ اسموکنگ کا کافی رواج ہے، لیکن عجیب بات ہے کہ وہ لوگ اندر کمرے میں یا لوگوں کے درمیان اسموکنگ (smoking) نہیں کرتے، وہ جا کر کھلے ایریا میں اسموکنگ کرتے ہیں۔ یہ طریقہ ترکی میں کئی جگہ نظر آیا۔ ہوٹل میں بھی یہی منظر دکھائی دیا۔ آج کل سگریٹ کے ہر پیکٹ پر یہ قانونی وارننگ (statutory warning) لکھی رہتی ہے — سگریٹ پینا صحت کے لیے مضر ہے:

Cigarette smoking is injurious to health.

اس سلسلے میں قابلِ غور بات یہ ہے کہ جب سگریٹ بنانے والی کمپنیاں جانتی ہیں کہ سگریٹ پینا صحت کے لیے مضر ہے، تو وہ سگریٹ سازی کا کام کیوں کرتی ہیں۔ اس کا سبب موجودہ زمانے میں آزادی کا لامحدود تصور ہے۔ اس بنا پر حکومت نہ سگریٹ ساز کمپنیوں پر پابندی لگاتی ہے اور نہ سگریٹ نوشوں کو وہ جبرًا روک سکتی ہے۔ لامحدود آزادی کے اس تصور پر ایک امریکی اسکالر نے کہا تھا— ہم آزادی کا تحمل نہیں کر سکتے:

We cannot afford freedom

انڈیا میں میرے جاننے والوں میں ایک صاحب کو تمباکو اور سگریٹ نوشی کی عادت تھی۔ لوگوں کی نصیحت سے وہ سگریٹ چھوڑ نہیں پاتے تھے۔ مجھ کو معلوم ہوا تو میں نے کہا کہ سگریٹ پینا کوئی سادہ بات نہیں۔ سگریٹ پینے والا آدمی فرشتوں کی صحبت سے محروم ہو جاتا ہے، اور جو شخص فرشتوں کی صحبت سے

‹ Previous page Next page › Contents of September 2012 All issues

Printed page