Al-Risala · September 2012 · page

We cannot afford freedom

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۲

کہیں ، اُن میں سے دو باتیں یہ تھیں ایک یہ کہ اسلام کے مقابلے میں عصری تحدیات میرا اصل موضوع ہے۔ میری کتابیں زیادہ تر اسی موضوع پر ہیں ، براہ راست یا بالواسطہ۔ دوسری بات میں نے ایک حدیث رسول کو لے کر کہی جو کہ ان الفاظ میں آئی ہے : إن اللہ يرفع بهذا القرآن أقواماً ويضع به آخرين (سنن الدارمي، رقم الحديث: 3365)

میں نے کہا کہ اس حدیث میں ”رفع“ سے مراد سیاسی رفع نہیں ہے، بلکہ نظریاتی رفع ہے۔ قرآن کی یہ اہمیت موجودہ سائنسی زمانے میں اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔ موجودہ زمانے میں ہر قسم کی ترقیات کے باوجود شعوری یا غیر شعوری طور پر آج کا انسان حقیقت کی تلاش میں ہے۔ قرآن واحد کتاب ہے جس کا موضوع یہی ہے کہ انسان کو زندگی کی حقیقت بتائی جائے اور اس کو خدا کے تخلیقی پلان سے آگاہ کیا جائے۔ موجودہ زمانے میں اسلامی مشن کا سب سے بڑا آئٹم یہی ہے کہ قرآن کو لوگوں کی قابل فہم زبان میں اُن تک پہنچایا جائے۔

یہ اکیڈمی جدید طرز تعمیر کے مطابق بنائی گئی ہے۔ یہاں ایک مسجد ، کانفرنس ہال، لائبریری اور مختلف آفس اور رہائشی کمرے بنے ہوئے ہیں۔ عربی مجلہ ”حراء“ اور ترکی مجلہ ’’ینی امید“ (امید نو) کا دفتر بھی اسی اکیڈمی میں ہے۔ یہاں کام کرنے والے افراد زیادہ تر ترک ہیں۔ یہ لوگ ترکی کے علاوہ، عربی زبان بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہاں کے متعدد اراکین جامع ازہر (قاہرہ) کے تعلیم یافتہ ہیں۔ اکیڈمی کی لائبریری میں میری کتاب الاسلام متحدی کا ترکی ایڈیشن موجود تھا۔ عربی سے ترکی زبان میں اس کا ترجمہ مسٹر عاکف نوری نے کیا ہے، جو استنبول سے پہلی بار 1977 میں شائع ہوا۔ اس کے بعد سے اب تک الاسلام متحدی کے کئی ترکی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ اکیڈمی میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد ہم لوگ سما ہاسپٹل (Sema Hospital) کے لیے روانہ ہوئے۔ منتظمین نے سماہاسپٹل کے معائنے کا یہ پروگرام صرف ہم لوگوں کے لیے بنایا تھا۔ یہ ہاسپٹل گولن گروپ کے تحت چلائے جانے والے اسپتالوں میں سے ایک ہے۔ اکیڈمی سے ہاسپٹل تک بذریعہ کار آدھ گھنٹے کا راستہ تھا۔ یہ ہاسپٹل بحر مر مرا (Sea of Marmara) کے ساحل پر واقع ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 2012 All issues

Printed page