Al-Risala · September 2012 · page

We cannot afford freedom

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۲

وہ جدید طرز تعمیر کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اس میں تمام میڈیکل شعبے موجود ہیں۔ اُس کا عملہ (staff) سب کا سب ترک ماہرین پر مشتمل ہے۔ پورا ہاسپٹل نہایت صاف اور نہایت منظم دکھائی دیا۔ اس ہاسپٹل کا جائے وقوع فطرت کے ماحول میں ہے۔ اس کے ایک طرف بحر مرمرہ ہے اور دوسری طرف خوب صورت گارڈن۔ وہ ہاسپٹل سے زیادہ ایک صحت گاہ معلوم ہوتا ہے۔ اس کو دیکھ کر میں نے کہا کہ: It is more than a hospital. یہاں ہم لوگوں کو دوپہر کا کھانا (lunch) کھانا تھا۔ سامنے واقع ایک ڈائننگ ہال میں ہم لوگوں نے دوپہر کا کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد ہاسپٹل کے چیئرمین مسٹر مصطفیٰ (Mustafa Ozcan) نے گولن تحریک کے بارے میں مختصر طور پر بتایا۔ انھوں نے کہا کہ گولن تحریک کا ماٹو تین چیزیں ہیں: اللہ کا خوف، اللہ کی عظمت، اللہ کی محبت (مخافة الله، مهابة الله، محبة الله)۔ مسٹر مصطفیٰ ترکی زبان میں بول رہے تھے۔ اس کا انگریزی ترجمہ اُن کے سیکریٹری مسٹر یوجل ڈراک (Yugel Durak) نے کیا۔ اس واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے میرے ایک ساتھی نے کہا کہ اگر یہ سوچا جائے کہ اس قسم کا ترجمہ انسان کے سوا کوئی دوسری مخلوق نہیں کرسکتی تو یہ واقعہ بلاشبہ خدا کی عظمت اور خدا کے شکر کا ایک پر اہتزاز تجربہ (thrilling experience) بن جائے گا۔ پروگرام کے آخر میں ہاسپٹل کے چیئرمین مسٹر مصطفیٰ نے خود اپنے ہاتھ سے ہماری ٹیم کے ہر فرد کو گفٹ آئٹم دئے۔ اس میں استاذ محمد فتح اللہ گولن کی عربی اور انگریزی کتابوں کا ایک سیٹ اور رسٹ واچ (wrist watch) شامل تھی۔ اس موقع پر انھوں نے بڑے سائز کا ایک میمنٹو (memento) پیش کیا۔ اس میں سِلور حروف (silver letters) میں آیت الکرسی اور قرآن کی کچھ آیتیں لکھی ہوئی تھیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس میمنٹو کو ہم خود اپنے ساتھی مسٹر علی اکین کے ذریعے آپ کے آفس میں پہنچوادیں گے، آپ کو خود اُس کو یہاں سے دہلی لے جانا نہیں پڑے گا۔ سما ہاسپٹل سے روانہ ہو کر ہم لوگ شام کو ہوٹل واپس آگئے۔ یہاں کچھ دیر قیام کرنے کے بعد دوبارہ شام کو 8 بجے ایک پروگرام کے لیے ہوٹل سے روانہ ہوئے۔ استنبول میں گولن تحریک کے تحت

‹ Previous page Next page › Contents of September 2012 All issues

Printed page