We cannot afford freedom
الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۲
بھی رورہے تھے اور حاضرین طرف سے بھی بلند آواز سے رونے کی آواز آرہی تھی۔ تقریر کے دوران انھوں نے قرآن کا ایک نسخہ اپنے ہاتھ میں اٹھایا اور اُس کو دکھاتے ہوئے حاضرین سے کہا کہ تم نے خدا کی کتاب کو یتیم بنا دیا۔ تقریر کے دوران انھوں نے ایک حدیث رسول سنائی جس کے الفاظ یہ تھے: يأتـي علـى الناس زمان، القرآن في واد، وهم في واد غيره (كنز العمال، رقم الحديث: 29118) یعنی لوگوں کے اوپر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ قرآن کسی اور وادی میں ہوگا اور لوگ قرآن کے سوا کسی اور وادی میں ہوں گے۔
پروگرام کے خاتمے پر ہم لوگوں کو وہ کمرہ دکھایا گیا جس میں استاذ فتح اللہ گولن قیام کرتے ہیں، جب کہ وہ استنبول آتے ہیں۔ آج کل وہ امریکا میں مقیم ہیں۔ یہ کمرہ بالکل سادہ تھا۔ وہاں کی نمایاں چیز صرف کتابیں تھیں جو ترتیب کے ساتھ دیوار کی الماری میں رکھی ہوئی تھیں۔ یہ کتابیں عربی اور ترکی کی زبان میں تھیں۔ یہاں ہال کے اندر دیوار پر ایک خوب صورت طغری لگا ہوا تھا۔ اس میں ایک لمبی روایت خط ثلث میں جلی قلم سے لکھی ہوئی تھی۔ اس روایت کا ایک حصہ یہ تھا: لا تشغلوا أنفسكم بالدعاء على الملوك (مجمع الزوائد 5/242) یعنی تم حکمرانوں کے خلاف بد دعا کا طریقہ اختیار نہ کرو۔ عشا کی نماز کے بعد ہم لوگ اس تعلیمی سنٹر سے روانہ ہو کر ہوٹل آگئے۔ اس وقت یہاں سرد ہوائیں چل رہی تھیں۔ ٹمپریچر گھٹ کر 12 ڈگری ہو گیا تھا، جب کہ آج دوپہر میں یہاں کا ٹمپریچر 20 ڈگری تھا۔
3 مئی 2012 کی صبح کو ہوٹل پر ناشتہ کیا گیا۔ اس کے بعد ساڑھے نو بجے ہم لوگ استنبول کے اُس مقام کو دیکھنے کے لئے روانہ ہو گئے جہاں جامع ایوب ہے۔ یہاں ایک بڑا کا مپلکس تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے اندر حضرت ابو ایوب انصاری کا مقبرہ ہے۔ یہ مقام ترکی کے مغربی حصہ (Thrace) میں واقع ہے۔ کا مپلکس کے باہر ایک وسیع احاطہ ہے جس کا فرش سفید سنگ مرمر سے بنایا گیا ہے۔ اس کے باہر مارکیٹ اور کئی اوپن رستوراں کھلے ہوئے ہیں۔ یہ کا مپلکس تین چیزوں پر مشتمل ہے— جامع ایوب، مزار ایوب، قبرستان ایوب۔ کا مپلکس کے
‹ Previous page Next page › Contents of September 2012 All issues