Al-Risala · September 2012 · page

Dawn over Kashmir

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۲

کالج کی بلڈنگ کی آخری منزل پر ایک وسیع کا نفرنس ہال بنایا گیا ہے۔ یہاں کالج کی طرف سے ایک پروگرام ہوا۔ یہاں کالج کے افراد کے علاوہ، کانفرنس میں آنے والے کچھ شرکا بھی موجود تھے۔ اس مجلس کے آغاز میں کالج کے ڈائریکٹر مسٹر او غور تمبول (Ugur Tombul) نے کالج کا مختصر تعارف پیش کیا۔ اس ذیل میں انھوں نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کالج آپ کا کالج ہے۔ یہ شہر آپ کا شہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ کالج کا مقصد ایسی نسل تیار کرنا ہے جو اسلامی معتقدات پر قائم ہو اور اسی کے ساتھ وہ انسانیت کی خدمت کرنے والی ہو۔

کالج میں ابتداء مہمانوں کی تواضع کے لیے زمزم اور کھجور پیش کی گئی۔ اس کے بعد کچھ تازہ پھل دئے گئے۔ اس کو دیکھ کر ہمارے ایک ساتھی نے کہا کہ عام طور پر لوگوں کا یہ حال ہے کہ وہ آب زمزم کا ایک ایک قطرہ پی لیتے ہیں، جب کہ عام پانی کے معاملے میں وہ ایسا نہیں کرتے، حالاں کہ دونوں پانی یکساں طور پر اللہ کی عظیم نعمتیں ہیں۔

استاذ فتح اللہ گولن نے سب سے زیادہ زور تعلیم (education) پر دیا ہے۔ یہ بلاشبہ صحیح اسٹارٹنگ پوائنٹ (right starting point) ہے۔ اس کے حوالے سے میں نے ایک مجلس میں کہا کہ یہ بلاشبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ استاذ فتح اللہ گولن کے اندر صحیح طرز فکر پایا جاتا ہے۔ یہاں سب سے پہلے مجھ کو بولنے کا موقع ملا۔ میں نے تعلیم کے موضوع پر انگریزی زبان میں 15 منٹ کی ایک مختصر تقریر کی۔ اس کا بروقت عربی ترجمہ پروفیسر زبیر احمد فاروقی نے کیا۔ اس کے بعد مجلس کے دوسرے شرکانے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

4 مئی 2012 کو جمعہ کا دن تھا۔ کالج کے پروگرام کے بعد ہم لوگ گولن تحریک کے تحت نکلنے

‹ Previous page Next page › Contents of September 2012 All issues

Printed page