Al-Risala · September 2012 · page

Dawn over Kashmir

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۲

والے اخبار زمن (Zaman) کے آفس میں گئے۔ اس کا آفس جدید طرز کے ایک بڑے کا مپلکس میں واقع ہے۔ یہ اخبار ترکی کا مشہور اخبار ہے۔ اس کا سرکولیشن ایک ملین ہے۔ زمن کے دفتر کی کئی منزلہ عمارت کی ایک منزل پر مسجد بنائی گئی ہے۔ یہ جدید طرز کی ایک کشادہ اور خوب صورت مسجد تھی۔ مسجد کے ایک حصے میں عورتوں کے لیے نماز کا انتظام تھا۔ یہاں نمازیوں کی تعداد کافی تھی، پوری مسجد بھری ہوئی تھی۔ یہ سب کے سب لوگ اخبار (زمن) کے اسٹاف کے لوگ تھے۔ امام سے لے کر مقتدی تک سب کے سب کوٹ پتلون پہنے ہوئے تھے۔ ترکی کے سفر سے پہلے ہم نے کتابوں میں پڑھا تھا کہ کمال اتا ترک نے ترکوں کے لیے ہیٹ (hat) پہننے کو قانونی طور پر لازم قرار دے دیا تھا، مگر ہم کو اپنے سفر میں کوئی ترک ہیٹ پہنے ہوئے نظر نہیں آیا، نہ مسجد کے اندر، نہ مسجد کے باہر۔ ان کے سروں پر نہ ہیٹ ہوتا تھا اور نہ قدیم ترکی ٹوپی۔

اخبار زمن کے اس کیمپس میں پرنٹنگ پریس بھی موجود ہے۔ یہاں سے اخبار کے علاوہ، استاد فتح اللہ گولن کی کتابیں انتہائی اعلیٰ معیار پر چھپی ہیں۔ اس پبلشر کا نام یہ ہے: دار النیل للنشر۔ جمعہ کی نماز کے بعد زمن اخبار کے وسیع ہال میں دوپہر کا کھانا (lunch) کھایا گیا۔ کھانے کے دوران کانفرنس میں آنے والے مختلف شرکا سے ملاقات ہوئی۔ مثلاً مفتی مصر شیخ علی جمعہ، وغیرہ۔ مولانا محمد ذکوان ندوی نے ان کو میری کتاب ’الاسلام یتحدى‘ اور ’الدعوۃ إلى الله‘ کا ایک نسخہ پیش کیا۔ ’الاسلام یتحدى‘ کو دیکھ کر انھوں نے کہا کہ میں اس کتاب کو 35 سال پہلے پڑھ چکا ہوں ۔ واضح ہو کہ ’الاسلام یتحدى‘ کا عربی ایڈیشن پہلی بار 1969 میں کویت سے چھپا تھا۔ یہاں کئی عرب علما سے ملاقات ہوئی ۔ ان میں سے بعض لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ’الاسلام یتحدى‘ کے بعد میری دوسری کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی ہے۔ میرے ساتھی نے ان کو بتایا کہ ایسا نہیں ہے۔ ’الاسلام یتحدى‘ کے بعد میری دوسری کئی کتابیں مختلف زبانوں میں چھپ چکی ہیں۔ خاص طور پر میری تفسیر ’تذکیر القرآن‘ کا عربی ایڈیشن 3 جلدوں میں مصر کے ادارہ دارالوفا (منصورہ) سے 2008 میں چھپ گیا ہے۔ تذکیر القرآن کا یہ عربی ایڈیشن تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس ادارے نے راقم الحروف کی

‹ Previous page Next page › Contents of September 2012 All issues

Printed page