Al-Risala · September 2012 · page

Dawn over Kashmir

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۲

ظفر بنصيب من (الموعظة القرآنية) على أية حال۔

• وقد توخى الايجاز إلى الحد الممكن، غير عارض للتفاصيل المتصلة بالجانب اللغوي، أو الجانب الفقهي أو الجانب الكلامي، أو ما إلى ذلك من الجوانب والوجوه الأخرى للمدلول القرآني، وإنما الشئ الذي جعله نصب عينيه، هو أن يتسم تفسير القرآن بطابع من البساطة التي يتميز بها القرآن نفسه، فإن القرآن، من جهة يعكس جلال الله وعظمته، ومن جهة أخرى، هو مرأة تنعکس عليه عبودية الإنسان بجميع نواحيها، وهذه هي النقاط الجوهرية التي يتمحور حولها هذا التفسير، ويحاول تجليتها بأسلوب موجز وبسيط، بعيدا عن التعقيدات الفنية۔

تذکیر القرآن کا یہ عربی ترجمہ مولانا ابوصالح انیس لقمان ندوی نے کیا ہے۔ وہ مالے گاؤں (مہاراشٹر) میں 1965 میں پیدا ہوئے۔ اب وہ ابوظبی (عرب امارات) میں رہتے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کو عربی زبان سے عشق ہے۔ عربی کے علاوہ، وہ انگریزی زبان میں بھی لکھنے پڑھنے اور بولنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس عربی تفسیر کے کئی سیٹ گولن تحریک کے اداروں کی لائبریری کے لیے دئے گئے ۔ نیز میری تین کتابوں کا ایک سیٹ استاذ فتح اللہ گولن کو میرے دستخط سے بھجوایا گیا—التذکیر القويم، الإسلام يتحدى، الدعوة إلى الله۔

ترکی کی جس کانفرنس کے لیے ہم لوگ آئے تھے، اس کا انعقاد ترکی کے ایک دوسرے سرحدی شہر غازی عین تیپ (Gazentep) میں کیا گیا تھا۔ استنبول میں ہمارا قیام پیشگی طور پر اس لیے تھا کہ ہم اس تاریخی شہر کو دیکھیں اور یہاں کے تعلیمی اور سماجی اداروں کا براہ راست طور پر مشاہدہ کر سکیں ۔ عام طور پر کانفرنس کے شرکا کو براہ راست غازی عین تیپ پہنچنا تھا۔ چناں چہ اخبار زمن کے آفس سے ہم لوگ سیدھے کمال اتا ترک کے ڈومسٹک ائز پورٹ گئے۔ یہاں سے ائر پورٹ صرف 15 منٹ کے فاصلے پر تھا۔ ائر پورٹ پر کافی بھیڑ نظر آئی۔ یہاں سیکورٹی کا انتظام سخت تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 2012 All issues

Printed page