Dawn over Kashmir
الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۲
اس کتاب کو 5 مصنفین نے مشترک طور پر ایڈٹ کیا ہے۔ اس کتاب کا نام یہ تھا: Yearbook of Muslims in Europe, (Vol. 3, Brill, Leiden-2011)
پروفیسر احمد کتاب کے 5 ایڈیٹروں میں سے ایک ہیں۔ اُن کے بارے میں کتاب میں یہ الفاظ درج ہیں :
Ahmet Alibasic is a lecturer at the Faculty of Islamic Studies, University of Sarajevo, and Director of the Center for Advanced Studies in Sarajevo. He was educated in Kaula Lumpur (Islamic Studies, political sciences, and Islamic civilization). He also served as the first director of the Interreligious Institute in Sarajevo (2007-2008). مسٹر احمد سے دعوت کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔ میں نے کہا کہ بوسنیا میں اور یورپ کے دوسرے حصوں میں قرآن کا ترجمہ زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے۔ مسٹر احمد کو ہمارے یہاں کا چھپا ہوا انگریزی ترجمہ قرآن دیا گیا۔ اس کو انھوں نے بہت پسند کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں یہاں سے جانے کے بعد منظم طور پر اس کے لیے کام کروں گا کہ یورپ میں اور خاص طور پر بوسنیا میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس ترجمہ قرآن کو پہنچایا جائے ۔
کھانے سے فارغ ہو کر ہم لوگ اپنے ہوٹل واپس آگئے ۔ یہاں کچھ دیر قیام کرنے کے بعد ہم لوگوں کو دوبارہ اوغور پلازا ہوٹل لے جایا گیا ہے۔ یہاں مغرب کے بعد شام کا کھانا (dinner) تھا۔ اس کے ساتھ یہاں کانفرنس کی ایک نشست بھی ہوئی۔ کھانے کے بعد کانفرنس کے مختلف شرکا نے مختصر آ یہاں خطاب کیا۔ ان میں سے ایک تیونس کے ملیح المرعشی تھے۔ انھوں نے پرجوش انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا: نحن نريد أن نعيد مجد الأمة الإسلامية في العصر الحاضر (ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ زمانے میں امت اسلامیہ کی عظمت کو ہم دوبارہ واپس لائیں ) ۔ یہی موجودہ زمانے میں تقریباً تمام مسلم رہنماؤں اور دانش وروں کا ذہن ہے۔ وہ ملتِ مسلمہ کی "عظمتِ رفتہ" کو دوبارہ واپس لانے کی باتیں کرتے ہیں۔ اس طرح کی باتیں سن کر میں سوچتا ہوں کہ
‹ Previous page Next page › Contents of September 2012 All issues