Al-Risala · September 2012 · page

Dawn over Kashmir

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۲

وجہ سے دنیا کے مشہور ترین میوزیم میں شمار ہوتا ہے۔

اس میوزیم میں جو چیزیں رکھی گئی ہیں، ان میں سے چند چیزیں یہ تھیں ــ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب چیزیں۔ مثلاً آپ کا جبہ، آپ کی دو تلواریں، شاہ مقوقس کے نام آپ کا مکتوب، وغیرہ ــ تاریخی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ چیزیں عباسی خلفا کے پاس موجود تھیں ۔ چناں چہ 1517 میں مملوک سلطنت کو شکست دینے کے بعد جب عثمانی سلطان سلیم اول (وفات: 1520ء) کو ”خادم الحرمین الشریفین“ کا لقب دیا گیا، اُس وقت مصر میں مقیم آخری عباسی خلیفہ المتوکل علی اللہ الثالث (وفات: 1543 ء) کی طرف سے سلطان سلیم کو ”خلافت“ کا منصب بھی عطا کر دیا گیا۔ اِسی کے ساتھ المتوکل نے سلطان سلیم کو مذکورہ تاریخی چیزیں بھی سند خلافت کے طور پر دے دیں۔ اس کے بعد سے عثمانی سلاطین کو ”خلیفہ“ کہا جانے لگا۔ اُس وقت سے یہ تاریخی چیزیں استنبول کے توپ کاپی پیلیس میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، اس میوزیم میں عثمانی سلاطین کی بہت سی یادگاریں، لائبریری اور مختلف بادشاہوں کے شاہی تخت بھی پائے جاتے ہیں۔ مثلاً ایرانی بادشاہ اسماعیل صفوی کا تخت، وغیرہ۔

اس کے بعد ہم لوگ استنبول میں اپنے آخری پروگرام کے لیے روانہ ہو گئے۔ یہ مسٹر محمد امین ترکی (Mehmet Emin Baspehlivan) کی دعوت پر اُن کے گھر جانا تھا۔ مسٹر محمد امین پبلشر بھی ہیں اور اِسی کے ساتھ مصنف بھی۔ انھوں نے ہماری بعض کتابیں ترکی زبان میں شائع کی ہیں۔ ان کے ادارے کا نام یہ ہے: Excellence Publishing Ltd. STI مسٹر محمد امین استنبول کی ایک پاش کالونی میں رہتے ہیں۔ یہ ایک نہایت صاف ستھری کالونی تھی، دہلی کی کسی پاش (posh) کالونی سے بہتر۔ یہاں ہم لوگوں نے دوپہر کا کھانا کھایا۔ اس کے بعد فیملی کی سطح پر گھر کے ایک ہال میں مختصر پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں میں نے دعوت الی اللہ کی اہمیت کے بارے میں کچھ باتیں کہیں۔ آدھ گھنٹے کے خطاب کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ یہاں میں انگریزی میں گفتگو کر رہا تھا۔ مسٹر علی اکینز ترکی زبان میں اس کا ترجمہ کر رہے تھے۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 2012 All issues

Printed page