Al-Risala · November 2012 · page

ترکی کی جدید تصویر

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۲

اتاترک آپریشن کے بعض منفی پہلوؤں کو نظر انداز کریں اور اس کے مثبت پہلوؤں پیروی کرتے ہوئے اپنے ملکوں کو جدید معیار پر ترقی یافتہ بنائیں ۔

ترکی کی جدید تصویر

مشہور مستشرق فلپ کے ہٹی (Philip K. Hitti) نے عرب کی تاریخ پر ایک کتاب لکھی ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک مستند کتاب مانی جاتی ہے اور یونیورسٹیوں میں داخل نصاب ہے۔ اس کتاب کا ترجمہ مختلف زبانوں میں ہو چکا ہے۔ اصل انگریزی کتاب کا ٹائٹل یہ ہے: History of the Arabs:

From the Earliest Times to the Present

822 صفحات کی اس کتاب میں عربوں کی علمی اور فکری تاریخ کو مستند ماخذ (authentic sources) کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے۔

اس کتاب کا ایک باب علمی اور ادبی ترقیوں (scientific and literary progress) کے بارے میں ہے۔ مصنف نے بتایا ہے کہ عرب ایک زمانے میں ترقی کی اس حد تک پہنچے کہ ابن سینا کی کتاب کو میڈیکل بائبل کہا جاتا تھا (صفحہ 368)۔ اس کا ذکر کرتے ہوئے مصنف نے لکھا ہے کہ بعد کی صدیوں میں عرب اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار نہ رکھ سکے: Reverence for the past with its traditions, both religious and scientific, has bound the Arab intellect with filters which it is only now beginning to shake off. (p. 381)

یعنی ماضی کی روایات کو مقدس سمجھنا عرب ذہن کے لیے ترقی کا بندھن بن گیا، علمی اعتبار سے بھی اور مذہبی اعتبار سے بھی۔ اب اس میں تبدیلی ہو رہی ہے، مگر ابھی وہ صرف آغاز کے درجے میں ہے۔ فلپ ہٹی نے جو بات عربوں کے بارے میں لکھی ہے، وہی بات پوری مسلم دنیا کے بارے میں درست ہے۔ اس عموم میں خود ترکی کی بھی شامل ہے۔ ترکی میں وہ سارے حالات پیدا ہوئے جو بقیہ مسلم دنیا میں پیدا ہوئے تھے۔ موجودہ دور میں پوری مسلم دنیا قدیم وجدید کی کشمکش سے گزری ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 2012 All issues

Printed page