Al-Risala · November 2012 · page

ترکی کی اسلامی تاریخ

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۲

سعید نورسی کے پیروؤں کی تعداد کئی ملین تک پہنچتی ہے۔

اس سلسلے میں دوسرا نام استاد محمد فتح اللہ گولن (Fethullah Gulen) کا ہے۔ وہ اکیسویں صدی عیسوی کے ترکی میں مقبول رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے پیرو ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ انھوں نے تعلیم، صحت، سوشل ریفارم جیسے تعمیری شعبوں میں ممتاز کام انجام دئے ہیں، ترکی میں بھی اور ترکی کے باہر بھی۔ میں نے ترکی کے سفر کے دوران ان کے پیروؤں کے قائم کئے ہوئے کچھ اداروں کو دیکھا۔ ان اداروں کا معیار وہی تھا جو یورپ کے اداروں کا معیار ہوتا ہے۔ فتح اللہ گولن کا یہ سوچا سمجھا نظریہ ہے کہ۔ پرامن انداز میں تعمیری کام کرو اور عملی سیاست سے دور رہو۔ یہاں استاذ فتح اللہ گولن کے ایک سیرت نگار کا ایک اقتباس نقل کیا جاتا ہے:

‹ Previous page Next page › Contents of November 2012 All issues

Printed page