ترکی کی اسلامی تاریخ
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۲
ترکیکا نیا رول Turkey: Second Phase of Sahaba Mission جیسا کہ عرض کیا گیا، مئی 2012 کے پہلے ہفتے میں ترکی میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ اس کی دعوت پر میں نے ترکی کا سفر کیا۔ ایک ہفتہ قیام کے دوران میں نے ترکی کے مختلف تاریخی مقامات دیکھے۔ اُن میں سے ایک حضرت ابو ایوب الانصاری کا مقبرہ ہے جو استنبول میں واقع ہے۔ اس مقبرے کے ساتھ اب ایک بڑا سا کمپلیکس بنا دیا گیا ہے۔
3 مئی 2012 کو میں نے یہ مقبرہ دیکھا۔ جس وقت میں مقبرے کے سامنے کھڑا ہوا تھا، میرا دماغ اس کی تاریخ کے بارے میں سوچنے لگا۔ میں نے سوچا کہ ابو ایوب انصاری ایک صحابی رسول تھے۔ وہ مدینہ میں پیدا ہوئے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کے مشن میں شریک ہوئے ۔ ایک دعوتی سفر کے دوران 52 ہجری میں وہ ترکی آئے۔ اُس وقت اُن کی عمر تقریباً 80 سال ہو چکی تھی۔ یہاں پہنچ کر شدید بیماری کی حالت میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی تدفین قسطنطنیہ میں ہوئی۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 2012 All issues