Al-Risala · February 2012 · page

Sir, this is a spiritual gift for you.

الرسالہ، فروری ۲۰۱۲

حالت میں اس سنتِ رسول کا جدید استعمال یہ ہے کہ ہر مسلمان ، قرآن کا ڈسٹری بیوٹر (distributor) بن جائے۔ ہر آدمی قرآن کا ترجمہ اپنے پاس رکھے اور جب بھی کسی سے ملاقات ہو تو وہ یہ کہہ کر قرآن کا ایک نسخہ اس کو دے دے۔ سر، یہ آپ کے لیے اسپرچول گفت ہے:

Sir, this is a spiritual gift for you.

26 جون 2011 کو نیو یارک سے فلیڈ یلفیا جاتے ہوئے ہم لوگ بیٹری ٹنل (Battery Tunnel) سے گزرے۔ یہ ٹنل تقریباً ڈیڑھ میل لمبی ہے۔ وہ بروکلین اور منہٹن کو جوڑتی ہے اور سمندر کے نیچے بنائی گئی ہے۔ اسی طرح ہم لوگ ایک اور ٹنل سے گزرے۔ اس کا نام ہے — لنکن ٹنل۔ یہ ہیڈسن ندی کے نیچے بنائی گئی ہے۔ یہ ٹنل منہٹن سے نیوجرسی کو ملاتی ہے۔ دور جدید میں انسان کو جو نئی چیزیں حاصل ہوئی ہیں، اُن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سمندر کے نیچے ٹنل کی صورت میں سڑکیں بنانا۔ اس قسم کے زیر سمندر راستے کئی جگہ بنائے گئے ہیں۔ مثلاً، بحرین اور سعودی عرب کے درمیان ، اور برطانیہ اور فرانس کے درمیان ، سویڈن اور ڈنمارک کے درمیان ، وغیرہ۔ قدیم زمانے میں اس کا تصور نہیں کیا جا سکتا تھا، مگر جدید ٹیکنالوجی نے اس کو ممکن بنا دیا ہے۔ امریکا کے سفر میں ایک شادی شدہ خاتون سے ملاقات ہوئی۔ اُن کے ساتھ دو چھوٹے بچے تھے۔ معلوم ہوا کہ یہ خاتون اپنے شوہر سے اختلاف کر کے اپنے بچوں کے ساتھ الگ ایک چھوٹے مکان میں رہتی ہیں۔ میں نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں ایک عجیب چیز یہ ہو رہی ہے کہ شوہر کو اپنے بچوں سے محبت ہے، لیکن اس کو اپنی بیوی سے نفرت ہے۔ اسی طرح بیوی کو اپنے بچوں سے محبت ہے، اور اپنے شوہر سے نفرت۔ یہ تضاد کی بات ہے۔ اور فطرت کے قانون کے مطابق ، اس قسم کی متضاد سوچ (contradictory thinking) اور ذہنی ارتقا دونوں ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتے۔ میں نے کہا کہ آج کل یہ حال ہے کہ شوہر اور بیوی کے لیے اُن کا بچہ عملاً لٹل گاڈ (little god) ہوتا ہے۔ مگر جس شوہر یا جس بیوی کے ذریعے یہ بچہ پیدا ہوا، اُس سے دونوں کو دوری ہوتی ہے۔ 26 جون 2011 کی شام کو دوبارہ ہم لوگ بن سلیم (Bensalem) واپس پہنچے، جہاں

‹ Previous page Next page › Contents of February 2012 All issues

Printed page