Al-Risala · December 2012 · page

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۲

ایک خط برادر محترم مولانا محمد اکرم الزہری (مسقط، عمان)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

امید کہ آپ مع متعلقین بخیر ہوں گے۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے تمام اہل خانہ کو اپنی خصوصی نصرت اور رحمت سے نوازے اور دنیا اور آخرت کی سعادتیں عطا فرمائے۔ 12 اکتوبر 2012ء کو آپ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ۔ ماضی کی بہت سی یادیں تازہ ہو گئیں۔ آپ ماشاء اللہ برابر دینی کاموں میں مشغول رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ان کوششوں کو قبول فرمائے۔ تاہم مجھے آپ کو ایک خاص کام کی طرف توجہ دلانا ہے۔ یہ کام دعوت الی اللہ کا کام ہے، یعنی غیر مسلموں تک اللہ کا پیغام پہنچانا۔ یہ بلاشبہ اہل ایمان کا سب سے بڑا فریضہ ہے۔ دعوت کا کام گویا کہ خاتم النبیین کی نیابت کا کام ہے۔ یہ کام بلاشبہ فرض عین ہے اور ہر مومن کو اپنے دائرے میں اس کام کو انجام دینا ہے۔

موجودہ زمانے میں دو واقعات ایسے پیش آئے ہیں جنھوں نے دعوت کے کام کو بہت زیادہ آسان بنا دیا ہے۔ ایک ہے پرنٹنگ پریس، جس کی وجہ سے یہ ممکن ہو گیا کہ قرآن کا ترجمہ لسان قوم میں تیار کیا جائے اور اُس کو مطبوعہ صورت میں لوگوں کے درمیان ڈسٹری بیوٹ کیا جائے۔ اصحاب رسول کا طریقہ یہ تھا کہ وہ لوگوں کو قرآن پڑھ کر سناتے تھے ، اس بنا پر اُن کو مقری کہا جاتا تھا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام اہل ایمان قرآن کے ڈسٹری بیوٹر بن جائیں۔

اس معاملے میں دوسرا موافق دعوت پہلو یہ ہے کہ موجودہ زمانے میں مواصلات کی ترقی کی بنا پر ایک نیا ظاہر ہ وجود میں آیا ہے، جس کو عالمی حرکت (global mobility) کہا جاتا ہے۔ موجودہ زمانے میں سیاحت، تجارت، ملازمت اور دوسرے اسباب کے تحت ، لوگوں کی آمد و رفت

‹ Previous page Next page › Contents of December 2012 All issues

Printed page