Al-Risala · December 2012 · page

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۲

بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ہر ملک میں دوسرے ملکوں کے لوگ پہنچ رہے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد غیرمسلموں کی ہوتی ہے۔ اس نئے ظاہر کا مطلب دوسرے لفظوں میں یہ ہے کہ مدعو خود چل کر داعی کے یہاں پہنچ رہا ہے۔ وہ خاموش زبان میں امت محمدی کے ہر فرد سے کہہ رہا ہے کہ ہم تمھارے دروازے پر ہیں۔ آؤ، ہم کو اُس ربانی پیغام سے آگاہ کرو جو اللہ نے تمھارے پاس بھیجا ہے۔ اب ہر مسلمان کو، خواہ وہ عرب میں ہو یا غیر عرب میں ، اس کو یہ کرنا ہے کہ وہ اپنے پاس اسلامی کتابیں رکھے اور اس کو اُن لوگوں تک پہنچاتا رہے جو اس کے علاقے میں بار بار کسی نہ کسی سبب سے آرہے ہیں۔ اس قسم کے مواقع آج کل ہر جگہ موجود ہیں۔ دفتروں میں، پارکوں میں، کانفرنسوں میں، غرض ہر اجتماعی مقام پر اس قسم کے مدعو برابر پہنچ رہے ہیں۔ اُن کو نہایت آسانی کے ساتھ دعوتی لٹریچر پہنچایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ہمارے ادارے سے قرآن اور سیرت رسول اور خصوصی اسلامی موضوعات پر مختلف زبانوں میں کتابیں تیار کی گئی ہیں۔ مثلاً قرآن کا انگریزی ترجمہ اور پرافٹ آف پیس (The Prophet of Peace)، وغیرہ۔

میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کے ساتھی اپنے دوسرے دینی کاموں کے ساتھ اس کام کو اپنی سرگرمیوں میں شامل کریں گے، یعنی اسلامی لٹریچر کو غیر مسلموں تک پہنچانا۔ نئی دہلی، 15 اکتوبر 2012 دعا گو وحید الدین

‹ Previous page Next page › Contents of December 2012 All issues

Printed page