Sir, this is a spiritual gift for you.
الرسالہ، فروری ۲۰۱۲
محب وطن ہونا چاہیے ۔ اور حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ آپ 9/11 کے معاملے میں آفیشیل ورژن (official version) کو قبول کریں۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ تضاد اور کنفیوژن سے بچ جائیں گے اور پھر آپ کے اندر ذہنی ارتقا کا عمل بلا روک جاری رہے گا۔
ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ امریکا کو موجودہ زمانے میں عالمی قیادت کا درجہ مل گیا ہے۔ یہ جدید انڈسٹری اور جدید کمیونکیشن کی بنا پر ممکن ہوا ہے۔ اکثر مسلمان اس پہلو سے امریکا کے بارے میں منفی خیال رکھتے ہیں۔ وہ طنز کے انداز میں کہتے ہیں کہ امریکا دنیا کا چودھری بننا چاہتا ہے۔ مسلمانوں کے اندرداعیانہ ذہن ہوتا تو وہ کہتے کہ امریکا کی عالمی قیادت ہمارے لیے ایک سنہراموقع (golden opportunity) ہے۔ اس کی بنا پر ایسا ہوا ہے کہ امریکا نے عالمی دعوتی سیٹ کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ اس لیے ہمارے لیے یہ ممکن ہو گیا ہے کہ ہم امریکا کے مواقع کو استعمال کرتے ہوئے عالمی سطح پر دعوت الی اللہ کا کام کر سکیں۔
ایک صاحب نے کہا کہ امریکا مسلم ملکوں کے معاملات میں دخل کیوں دیتا ہے۔ میں نے کہا کہ اس مداخلت کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ اسی وجہ سے آپ لوگوں کو یہ موقع ملا کہ آپ اور آپ کی فیملی امریکا میں آکر سٹل (settle) ہوں اور عزت کے ساتھ یہاں رہ سکیں۔
27 جون 2011 کو خواجہ کلیم الدین صاحب کے یہاں تقریباً 800 بنڈل شپ مینٹ کے ذریعہ آئے۔ یہ قرآن کے انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر کے بنڈل تھے جو انھوں نے انڈیا سے منگوائے تھے۔ جہاز سے اترنے کے بعد ایک بہت بڑے ٹرک میں یہ سامان آیا۔ صرف ایک ڈرائیور اس ٹرک کو لے کر آیا۔ یہ امریکی ڈرائیور تھا اسی نے ڈرائیو کیا۔ اُس نے سارا سامان ٹرک سے نکال کر گھر میں رکھا۔ اس میں تقریبا چار گھنٹے لگے۔ سامان اتارتے وقت ٹرک میں کچھ پرابلم آگئی تھی۔ اُس نے صرف دو لفظ کہا— tough one۔ اس کے بعد وہ اس کو ٹھیک کرنے میں مشغول ہو گیا۔ 27 جون 2011 کی دو پہر کو ہم لوگ واشنگٹن ڈی سی گئے۔ وہاں ہم لوگوں نے وائٹ ہاؤس (White House) اور دوسری عمارتوں کو دیکھا۔ واشنگٹن ڈی سی میں لوگوں کے پاس بہت زیادہ
‹ Previous page Next page › Contents of February 2012 All issues