Al-Risala · February 2012 · page

Islamic Society of North America

الرسالہ، فروری ۲۰۱۲

شکاگو کے پروگرام میں میرے ساتھیوں نے وہاں ایک بک اسٹال لگایا۔ 4 دن کے اس پروگرام میں کافی لوگ اسٹال پر آئے۔ انھوں نے یہاں سے کتابیں خریدیں۔ یہاں بہت سے ایسے لوگ ملے جو مجھ کو پہلے سے جانتے تھے۔ یہ بہت بڑا پروگرام تھا۔ غیر معمولی طور پر وسیع ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ ہر ملک کے مسلمان یہاں دکھائی دئے۔ مگر میرے تجربے کے مطابق، تقریبا سب کے سب لوگ یا تو انٹرٹینمنٹ کے لیے یہاں آئے تھے، یا شاپنگ کے لیے یا ڈونیشن کے لیے۔ میرے علم کے مطابق، یہاں صرف ہمارے ساتھیوں کا اسٹال مشن کے لیے تھا۔

یہاں ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ میرے ایک دوست کے لڑکے کا آج نکاح ہے۔ اس میں شرکت کے لیے میں شکاگو آیا ہوں۔ میں نے اُن کو بطور گفٹ دینے کے لیے تذکیر القرآن (انگریزی) لیا ہے۔ میں نے مزید اُن صاحب کو اپنی ایک نئی کتاب (The Secret of a Successful Family Life) دی۔ اس کتاب پر میں نے حسب ذیل جملہ لکھ کر مذکورہ صاحب کو دے دیا:

Marriage is adjustment, and love marriage is extra adjustment. یہاں ایک بک اسٹال پر میں بیٹھا ہوا تھا۔ دو مسلم نوجوان ملاقات کے لیے آئے۔ گفتگو کے دوران انھوں نے بتایا کہ 6 مہینے پہلے ان کا نکاح ہوا ہے، لیکن ہم دونوں روزانہ ایک دوسرے پر غصہ ہوتے ہیں اور باہم آرگو مینٹ (argument) ہوتا رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہماری زندگی میں سکون نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم دونوں پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں، اِس کے باوجود جھگڑا ختم نہیں ہوتا۔

میں نے کہا کہ آپ لوگ رجچول عبادت (ritual prayer) کرتے ہیں۔ آپ لوگ اسپرپیچول عبادت (spiritual prayer) نہیں کرتے۔ پھر میں نے کہا کہ اسپرپیچول عبادت کیا ہے۔ میں نے کہا کہ نماز میں آپ بار بار اللہ اکبر کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے_ اللہ بڑا ہے۔ مگر اس میں ایک اور بات چھپی ہوئی ہے، اور وہ یہ کہ میں بڑا نہیں ہوں۔ میں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ

‹ Previous page Next page › Contents of February 2012 All issues

Printed page