امتِ مسلمہ کی تاریخ
الرسالہ، مارچ ۲۰۱۳
میں جو مواصلاتی ذرائع وجود میں آئے ہیں، وہ اصلاً اس لیے ہیں کہ اہلِ ایمان ان ذرائع کو اختیار کرتے ہوئے عالمی ادخال کلمہ کا کام انجام دیں۔
اب ہم اکیسویں صدی میں پہنچ چکے ہیں۔ آج دنیا کا تقریباً ہر گوشہ انسان کے علم میں آچکا ہے۔ آج یہ ممکن ہو گیا ہے کہ حقیقی معنوں میں عالمی سطح کی دعوتی منصوبہ بندی کی جائے۔ آمد و رفت کے ذرائع، گلوبل موبیلٹی (global mobility) اور پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے یہ عین ممکن ہو گیا ہے کہ آج ایک الیکٹرانک دعوہ ایمپائر قائم کیا جائے، اور پر امن منصوبے کے تحت تمام انسانوں تک اللہ کا پیغام پہنچا دیا جائے۔
آج پوری دنیا میں بسنے والے انسانوں کی تعداد سات بلین سے زیادہ ہے۔ اس اعتبار سے، یہ کہنا صحیح ہوگا کہ اکیسویں صدی کے اہلِ ایمان کے لیے سات بلین کام ہیں۔ یہ کام اتنا بڑا ہے کہ اگر اس کا صحیح ادراک ہو جائے تو اہلِ ایمان کو یہ محسوس ہوگا کہ اُن کے پاس دوسرے کاموں کے لیے کوئی وقت ہی نہیں ۔ وہ دعوت الی اللہ کے اس عظیم کام میں مصروف ہو جائیں گے، یہاں تک کہ وہ اپنی ساری توانائی عالمی دعوت کے مشن میں لگا دیں گے ۔ وہ دعوت الی اللہ کے اس عظیم کام میں مصروف ہو جائیں گے، یہاں تک کہ وہ اپنے رب سے جا ملیں ۔
صدر اسلامی مرکز کے آڈیو اور ویڈیولیکچرز کے لیے حسب ذیل لنکس ملاحظہ ہوں: www.cpsglobal.org/videos, www.alquranmission.org/podcasts.aspx. قرآن کی عمومی اشاعت میں حصہ لینے کے لیے ملاحظہ فرمائیں: I. Fill the form at: www.alquranmission.org/QuranDistributor.aspx Or 2. Send us a postcard with your Al Risala Numbe, Name, Complete Postal Address, Mobile number, Email id and the Area in which you would like to spread the Quran to the following address: Al-Quran Mission I, Nizamuddin West Market New Delhi-110013
‹ Previous page Next page › Contents of March 2013 All issues