منفی رائے کا سبب
الرسالہ، مارچ ۲۰۱۳
لیکن اس کی تفصیل ہزار سال بعد جدید سائنس نے معلوم کی، وغیرہ۔
انطباقی سائنس (applied science) کے ذریعے اسلام کو بہت سے تائیدی ذرائع حاصل ہوئے۔ مثلاً پرنٹنگ پریس اور کمیونیکیشن۔ ان جدید سائنسی دریافتوں کے ذریعے تاریخ میں پہلی بار یہ ہوا کہ اسلام کی اشاعت کا کام عالمی سطح پر انجام دیا جاسکے۔ اللہ تعالیٰ کو اول دن سے یہ مطلوب تھا کہ دین حق کو دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچایا جائے، لیکن جدید ذرائع کے وجود میں آنے سے پہلے اس کا امکان ہی نہ تھا۔ تاریخ میں پہلی بار یہ امکان جدید انطباقی سائنس کے ذریعے پیدا ہوا ہے۔ عالمی دعوت کا امکان حدیث میں اسلامی دعوت کے ایک امکان کو اس طرح بیان کیا گیا ہے: لا يبقي علي ظهر الأرض بيت مدر ولا وبر إلا أدخله الله كلمة الإسلام (مسند احمد، رقم الحديث:
24215) یعنی زمین کی سطح پر کوئی گھر ایسا باقی نہیں رہے گا جس میں اسلام کا کلمہ داخل نہ ہو جائے۔ اس حدیثِ رسول سے معلوم ہوتا ہے کہ ساتویں صدی میں جب کہ اسلام کا ظہور ہوا، اُس وقت سے یہ اسلامی دعوت کا نشانہ تھا کہ اسلام کا کلمہ کرہ ارض پر بسنے والے تمام مردوں اور عورتوں تک پہنچ جائے۔ مگر ایک ہزار سال تک یہ نشانہ عملاً پورا نہ ہوسکا، کیوں کہ اسباب کی اس دنیا میں اس نشانے کو پورا کرنے کے لیے عالمی ذرائع درکار تھے، جو کہ پچھلے ادوار میں موجود نہ تھے۔ دورِ جدید میں سائنس نے پہلی بار یہ موافق ذرائع فراہم کیے۔ اس اعتبار سے دیکھیے تو مذکورہ حدیث کی تشریح ان الفاظ میں کرنا درست ہوگا کہ— بعد کے زمانے میں ایسا ہوگا کہ اللہ کی توفیق سے ایسے اسباب وجود میں آئیں گے جن کو استعمال کر کے یہ ممکن ہو جائے گا کہ اہل ایمان اسلام کے کلمہ کو دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں تک پہنچا دیں۔
منفی رائے کا سبب
مغرب اور فکر مغرب کے بارے میں مسلمانوں کے درمیان منفی رائے پائی جاتی ہے۔ عام طور پر مسلمان مغرب اور فکر مغرب کو اسلام کا دشمن سمجھتے ہیں۔ اسی بنا پر موجودہ زمانے کے تمام مسلمان
‹ Previous page Next page › Contents of March 2013 All issues