Al-Risala · March 2013 · page

مانع جرم سزا کی ضرورت

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۳

مانع جرم سزا کی ضرورت

16 دسمبر 2012 کو دہلی میں گینگ ریپ (gang-rape) کا ایک بھیانک واقعہ پیش آیا۔ 23 سالہ متاثرہ لڑکی کا صحافتی نام نر بھے (fearless) بتایا جاتا ہے۔ اس بھیانک واقعے کے بعد ایک طبقہ مطالبہ کر رہا ہے کہ مجرم کے لیے قتل کی سزا مقرر کی جائے۔ مگر ہیومن رائٹ ایکٹوسٹ (Human Rights Activists) اس کے خلاف ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ۔ ایک مجرم کی متشددانہ موت تشدد کلچر کو گھٹائے گی یا بڑھائے گی:

مذکورہ مضمون میں اس معاملے کو صحیح زاویے سے نہیں دیکھا گیا ہے۔ اس میں مجرم کی سخت سزا کو تشدد کی نظر سے دیکھا گیا ہے۔ مگر صحیح یہ ہے کہ مجرم کی سخت سزا کو ایک مانع جرم سزا (deterrent punishment) کے زاویہ نظر سے دیکھا جائے۔ تجربہ بتاتا ہے کہ سزا کی تخفیف سے جرم کی حوصلہ افزائی کا ماحول بنتا ہے اور سزا کی شدت سے جرم کی حوصلہ شکنی کا ماحول۔ ایک مفکر نے درست طور پر کہا ہے کہ۔ سزا کی شدت آدمی کو جرم سے نہیں روکتی، یہ سزا کی ناگزیر یت ہے جو مانع جرم کا کام کرتی ہے:

‹ Previous page Next page › Contents of March 2013 All issues

Printed page