جمہوریت کا دور
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۳
اور کہا_اے امیر المومنین، اللہ سے ڈریئے۔ یہ سن کر ہارون رشید اپنی سواری سے اترا اور سجدے میں گر پڑا۔ پھر ہارون رشید نے سجدے سے سر اٹھایا اور اس نے حکم دیا اور یہودی کی ضرورت پوری کردی گئی۔ پھر جب ہارون رشید لوٹا تو اس سے کہا گیا کہ اے امیر المومنین، کیا آپ ایک یہودی کے قول پر اپنی سواری سے اتر گئے۔ ہارون رشید نے کہا کہ نہیں، بلکہ مجھے اللہ تعالی کا یہ قول یاد آیا: وإذا قيل له اتق الله أخذته العزة بالإثم فحسبه جهنم، ولبئس المهاد (2:206)
ساتویں صدی عیسوی میں اسلامی انقلاب آیا، اس کے بعد تاریخ میں جو پر اس س جاری ہوا، اس کا دوسرا پہلو وہ تھا جس کو ہم نے جدید ٹکنالوجی پر مبنی صنعت کہا ہے۔ یہ دوسرا پر اس خاص طور پر عباسی عہد (750-1258) میں بغداد میں شروع ہوا، پھر وہ مختلف مراحل سے گزرتا ہوا اسپین پہنچا۔ اسپین میں اس نے غیر معمولی ترقی حاصل کی۔ اسپین کی مسلم خلافت 711 میں شروع ہوئی اور 1492 میں ختم ہوئی۔ اس مدت میں جو سائنسی ترقیاں ہوئیں، وہی مغرب کے صنعتی انقلاب کی بنیاد بنیں۔ مسلم خلافت کے زمانے میں سائنس میں جو ترقی ہوئی، اس کے بغیر مغرب میں سائنس کی ترقی ممکن نہ ہوتی۔ مورخین نے اس واقعے کا کھلے طور پر اعتراف کیا ہے۔ اس کی ایک مثال رابرٹ بریفالٹ (Robert Briffault) کی ہے۔ وہ فرانس میں پیدا ہوا اور لندن میں اس کی وفات ہوئی۔ بریفالٹ نے مغرب کی نشاة ثانیہ سے پہلے عربوں کے سائنسی رول کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ_یہ بہت زیادہ قابل قیاس بات ہے کہ عربوں کے رول کے بغیر یورپ کی جدید صنعتی تہذیب ہرگز کبھی وجود میں نہ آتی:
'It is highly probable that but for the Arabs modern European civilization would never have arisen at all'. Robert Briffault (1876-1948)
(The Making of Humanity, p.190, published in 1919; publisher: G. Allen & Unwin Ltd, UK, pp. 371)
اس طرح کی رائیں کئی اور مغربی اسکالروں نے دی ہیں۔ مثلاً برٹرنڈ رسل، فیلڈنگ گیرسن (Will Durant) ول ڈیورنٹ (Bernard Lewis) (Fielding Garrison)
‹ Previous page Next page › Contents of April 2013 All issues