Al-Risala · May 2013 · page

رسول اور اصحابِ رسول کی مثال

الرسالہ، مئی ۲۰۱۳

رسول اور اصحابِ رسول کی مثال

پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات 632 عیسوی میں ہوئی۔ اُس وقت سارا عرب اسلام کے ماتحت آچکا تھا۔ پیغمبر اسلام اس عرب ریاست کے سربراہ تھے۔ آپ نے ایک با اختیار صدر مملکت کی حیثیت سے یہ اعلان کیا کہ: لا فضل لعربي على عجمي، ولا لعجمي على عربي، ولا لأحمر على أسود، ولا لأسود على أحمر، إلا بالتقوى (مسند أحمد، رقم الحديث: 24204) یعنی کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فضیلت نہیں اور نہ کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فضیلت ہے۔ کسی سفید فام کو کسی سیاہ فام پر کوئی فضیلت نہیں، اور نہ کسی سیاہ فام کو کسی سفید فام پر کوئی فضیلت ہے، سوا تقویٰ کے۔ یہ تاریخ میں حصولِ جمہوریت کا پہلا باضابطہ اعلان تھا۔ اس ریاستی اعلان کا مطلب یہ تھا کہ نظریاتی اعتبار سے، اب غیر جمہوری دور کا خاتمہ ہو گیا اور جمہوری دور کا اصولی طور پر آغاز ہو گیا۔ اس طرح تاریخ میں ایک نیا عمل شروع ہوا جو انسانی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے بتدریج بعد کی تاریخ میں جاری رہا۔

اسی اعلان جمہوریت کا ایک عملی مظاہرہ وہ تھا جو اس اعلان کے تقریباً 10 سال بعد حضرت عمر فاروق کی خلافت کے زمانے میں پیش آیا۔ اُس وقت حضرت عمر کی خلافت کے زمانے میں مصر کا ملک مدینہ کی ریاست میں شامل ہو چکا تھا۔ اُس وقت مصر میں ایک واقعہ ہوا، وہ یہ کہ ایک عرب مسلمان اور ایک مصری مسیحی کے درمیان ایک مسئلے پر نزاع ہوئی۔ عرب مسلمان جو گورنر کا بیٹا تھا، اس نے مسیحی کو کوڑا مار دیا۔ یہ مسیحی مصر سے چل کر مدینہ آیا۔ اُس نے خلیفہ عمر فاروق سے شکایت کی۔ خلیفہ نے گورنر اور اس کے بیٹے دونوں کو مدینہ بلوایا۔ جب وہ لوگ آگئے تو خلیفہ نے مصر کے مسیحی کو ایک کوڑا دیا اور کہا کہ گورنر کے بیٹے کو مارو۔ مسیحی نے کوڑا اپنے ہاتھ میں لیا اور گورنر کے بیٹے کو مارنا شروع کیا۔ جب وہ اچھی طرح مار چکا تو اس کے بعد خلیفہ نے مذکورہ عرب مسلمان کے باپ عمرو بن العاص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: متی استعبدتم الناس وقد ولدتهم أمهاتهم أحرارا (سیرۃ عمر بن الخطاب، علي محمد الصلابي، 1/ 306) یعنی اے عمرو، تم نے کب سے لوگوں کو غلام بنا لیا، جب کہ ان کی ماؤں نے اُن کو آزاد پیدا کیا تھا۔ جس وقت یہ واقعہ ہوا، اُس وقت خلافت ایک ایمپائر بن چکی تھی جس کے حدود مملکت ایشیا

‹ Previous page Next page › Contents of May 2013 All issues

Printed page