Al-Risala · May 2013 · page 19

رسول اور اصحابِ رسول کی مثال

الرسالہ، مئی ۲۰۱۳، صفحہ ۱۹

فوائد کاور ہیں اور انسانی زندگی کے حق میں اس کے دور رس نتائج پیدا ہوئے۔ جمہوریت اپنی اصل حقیقت کے اعتبار سے، اُس سے بہت زیادہ ہے جیسا کہ وہ مذکورہ تعریف کے مطابق، نظر آتی ہے۔ جمہوریت کا اصل فائدہ یہ ہے کہ اس نے اُن تمام رکاوٹوں کو ختم کر دیا جو قدیم غیر جمہوری نظام کے تحت انسان پر عائد تھیں۔ جمہوریت نے کامل معنوں میں، انسان کو فکر و خیال کی آزادی دے دی۔ انسان اپنے فطری وجود کے اعتبار سے، امکانات کی ایک کائنات اپنے اندر رکھتا ہے۔ ان انسانی امکانات (potentials) کو انفولڈ (unfold) کرنے کے لیے صرف ایک چیز کی ضرورت ہے اور وہ ہے کامل آزادی۔ قدیم زمانے میں اس انسانی آزادی پر پابندی لگی ہوئی تھی، اس کا یہ نتیجہ تھا کہ قدیم زمانے میں انسان کوئی بڑی ترقی نہ کر سکا، نہ مذہبی اعتبار سے اور نہ سیکولر اعتبار سے۔ موجودہ زمانے میں جمہوریت کا دور آیا تو اسی کے ساتھ کامل آزادی کا دور آگیا۔ اس آزادی کا نتیجہ یہ ہوا کہ انسان کی تمام فطری صلاحیتیں انفولڈ ہونے لگیں۔ وہ تمام ترقیاں جن کے مجموعے کو تہذیب (civilization) کہا جاتا ہے، وہ دراصل اسی انفولڈنگ (unfolding) کا نتیجہ ہیں۔ اسی کے نتیجے میں یہ ہوا کہ دنیا میں مذہبی آزادی کا دور آیا۔ فطرت کے اندر چھپی ہوئی سائنسی حقیقتوں کی دریافت ہوئی۔ انسان کو پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا کی دولت ملی۔ تاریخ میں پہلی بار وہ انقلاب آیا جس کو عالمی کمیونیکیشن (global communication) کہا جاتا ہے، وغیرہ۔

جدید تہذیب کی یہ تمام ترقیاں اسلام کے عین موافق تھیں۔ انھوں نے دین خداوندی کی اشاعت کے ایسے دروازے کھول دئے جو اس سے پہلے کبھی نہیں کھلے تھے۔ جدید تہذیب نے اس کو ممکن بنایا کہ اسلام کی حقیقتوں کو علم انسان کی اعلیٰ سطح پر ثابت شدہ بنایا جا سکے۔ ان نئی دریافتوں کی بنا پر یہ ممکن ہوا کہ انسان اعلیٰ سطح کی معرفت کا تجربہ کر سکے۔ اسی کے ذریعے یہ ممکن ہوا کہ اللہ کے پیغام کی اشاعت کا کام کسی رکاوٹ کے بغیر عالمی سطح پر انجام دیا جا سکے۔ اسی جدید تہذیب کی بنا پر تاریخ میں پہلی بار یہ ممکن ہوا کہ عالمی سطح پر ایک دعوہ ایمپائر (Dawah empire) قائم کیا جا سکے، وغیرہ۔

یہ سب کچھ جو دورِ جدید میں ہوا، وہ اللہ کے تخلیقی منصوبہ (creation plan) کے مطابق ہوا۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 2013 All issues

Printed page