Al-Risala · May 2013 · page

کامیابی کس کے لیے

الرسالہ، مئی ۲۰۱۳

خبر نامہ اسلامی مرکز 222

1۔ چنئی (تمل ناڈو) میں 20-11 جنوری 2013 کے درمیان وہاں کے ساحلی ایریا (اتھنڈی) میں ایک پیس کانفرنس ہوئی۔ یہاں گڈ ورڈ بکس نے اپنا اسٹال لگایا۔ اسٹال کا انتظام مسٹر ممتاز راجہ نے سنبھالا۔ 2۔ چنئی (تمل ناڈو) کے وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں 23-11 جنوری 2013 کے دوران چنئی بک فیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس نے شرکت کی۔ یہاں بک اسٹال کا انتظام مسٹر فرقان خاں نے سنبھالا۔ یہاں مقامی طور پر الرساله سے وابستہ عمری گروپ کے ساتھیوں نے وزٹرز سے مل کر اُن کو دعوتی پمفلٹس دئے۔

3۔ ہمارے ساتھی مقامی طورپر دعوہ ورک کرنے کے ساتھ سفر کے دوران بھی دعوتی کام کرتے ہیں۔ مثلاً ہمارے ایک ساتھی مسٹر حمید اللہ حمید (کشمیر) نے جنوری 2013 کے تیسرے ہفتے میں ساؤتھ انڈیا کے مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے وہاں کا سفر کیا۔ اس دوران انھوں نے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں سے مل کر ان کے سامنے اسلام کا مثبت تعارف پیش کیا۔ انھوں نے لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی میٹریل برائے مطالعہ دیا۔ 4۔ جمشید پور (جھارکھنڈ) میں ہمارے ساتھی دعوہ ورک کر رہے ہیں۔ وہ مختلف موقعوں پر لوگوں سے مل کر ان کو دعوتی لٹریچر پیش کرتے ہیں۔ مثلاً 13 جنوری 2013 کو ٹیلکو اسکول میں ایک کوئز کا مقابلہ ہوا۔ اس کی دعوت پر ہمارے ایک ساتھی مسٹر ایاز احمد نے اس میں شرکت کی اور القرآن مشن کا تعارف کرایا۔ اِسیی طرح 17 فروری 2013 کو ’’قرآن فار آل‘‘ کے پروگرام کے تحت اعلی تعلیم یافتہ لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 5۔ نئی دہلی کے ادارہ اسلامک فاؤنڈیشن (IFSE) کی طرف سے 20 جنوری 2013 کو ایوان غالب (نئی دہلی) میں قرآن کے موضوع پر ایک کانفرنس ہوئی۔ اس کی دعوت پر ہمارے ساتھیوں نے اس میں شرکت کی اور باہر سے آئے ہوئے مقررین کو صدر اسلامی مرکز کی نئی تصنیف ’’کتاب معرفت‘‘ برائے مطالعہ دی۔ اس کے علاوہ، یہاں خود اسلامک فاؤنڈیشن کی طرف سے ہمارے یہاں کے مطبوعہ تراجم قرآن حاضرین کو بطور ہدیہ پیش کیے گئے۔ 6۔ روحانی مرکز (سہارن پور) میں 25 جنوری 2013 کو ایک پروگرام ہوا۔ اس میں دہلی اور اطراف کے مقررین نے شرکت کی۔ اِس طرح شام کو شہر میں ایک دوسرا پروگرام ہوا۔ یہاں حاضرین کو مطالعے کے لیے دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 7۔ نئی دہلی کے ٹی وی چینل اسٹار نیوز کی ٹیم نے یکم فروری 2013 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ریڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو ’’وشوروپم‘‘ فلم کے بارے میں حالیہ تنازعہ سے متعلق تھا۔ سوالات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ آزادی رائے کا زمانہ ہے۔ اگر اس فلم پر کسی کمیونٹی کو کوئی اعتراض ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ اس معاملے میں ذمے داروں سے مل کر بات کرے۔ اس کے خلاف احتجاج اور ہنگامہ آرائی اسپرٹ آف ایج (spirit of age) کے خلاف ہے، نیز احتجاج کا طریقہ کسی مسئلے کا کوئی حقیقی حل نہیں۔

8۔ لاہور (پاکستان) سے جیو ٹی وی (اردو) نے 2 فروری 2013 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صدر

‹ Previous page Next page › Contents of May 2013 All issues

Printed page