کامیابی کس کے لیے
الرسالہ، مئی ۲۰۱۳
اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو موجودہ زمانے کے مسلمانوں کے فکری مسائل پر تھا۔ سوالات کے دوران موضوع کی وضاحت کی گئی۔ ایک سوال اسلام کی سیاسی تعبیر کے بارے میں تھا۔ 9- رام لیلا گراؤنڈ (نئی دہلی) میں 3 فروری 2013 کو شری شری روی شنکر کی طرف سے والنٹیرس فار بہتر انڈیا (Volunteers for better India) کے موضوع پر ایک آل انڈیا کا نفرنس ہوئی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی ایس انٹرنیشنل کی دعوہ فیلڈ ٹیم (DFT) کے تعاون سے رام لیلا گراؤنڈ میں ایک بک اسٹال لگایا گیا۔ یہاں سی پی ایس کے ممبران کی طرف سے خرید کر حاضرین کو کئی ہزار کی تعداد میں قرآن کا ہندی، انگریزی ترجمہ اور دعوتی برو شر لوگٹ دیا گیا۔ خاص طور پر ملک وبیرونِ مل سے آئے ہوئے خصوصی مہمانوں کو پرافٹ آف پیس اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 10- نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 10-4 فروری 2013 کے دوران ورلڈ بک فیر ہوا۔ یہاں پرگتی میدان کے ہال نمبر 14 اور ہال نمبر 18 میں گڈ ورڈ بکس نے اپنا اسٹال لگایا۔ اس موقع پر سی پی ایس کی دعوہ فیلڈ ٹیم (DFT) نے بک فیر کے وزٹرز کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی پمفلٹس دئے۔ بک فیر میں کئی آتھرس کارنر (Author's Corner) تھے۔ یہاں ہمارے ساتھیوں نے مختلف مصنفین سے مل کر ان کو دعوتی لٹریچر دیا۔ مثلاً مشہور انگلش رائٹر رسکن بانڈ (Ruskin Bond) کو پرافٹ آف پیس اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 11- آن لائن میگزین مسلم مرر (Muslim Mirror) کے ایڈیٹر سید زبیر احمد نے 10 فروری 2013 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو مسلمان اور موجودہ حالات کے موضوع پر تھا۔ سوالات کے دوران موضوع کی وضاحت کی گئی۔ یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا۔
12- یروشلم (فلسطین) میں 15-10 فروری 2013 کے دوران ایک انٹرنیشنل بک فیر ہوا۔ یہاں گڈ ورڈ بکس نے اپنا اسٹال لگایا۔ یہاں سے بڑی تعداد میں وزٹرز نے قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر حاصل کیا۔ نیز اسٹال پر انگریزی کے علاوہ، عبرانی ترجمہ قرآن بھی رکھا گیا تھا۔
13- نئی دہلی کے سی بی سی آئی سنٹر (گول ڈاک خانہ) میں 21 جنوری 2013 کو ایک خیر مقدمی تقریب ہوئی ۔ وہ نئی دہلی کے نئے آرک بشپ (Anil Couto) کی آمد کے موقع پر تھی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنے ساتھی مسٹر رجت ملہوترا کے ساتھ اس میں شرکت کی اور انگریزی زبان میں ایک مختصر خطاب کیا۔ یہ خطاب اسلام اور امن (Islam & Peace) کے موضوع پر تھا۔ اس پروگرام میں مختلف مذاہب کی نمائندہ شخصیتوں نے شرکت کی۔ یہاں حاضرین کو سی پی ایس کی طرف سے قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 14- یکم مارچ 2013 کو نئی دہلی کے اسلامک اسٹڈیز اسوسی ایشن (ISA) سے وابستہ 6 مسیحی علما صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئے۔ اس کے نمائندہ وکٹر ایڈون (Victor Edwin SJ) تھے- گفتگو کا