Al-Risala · May 2013 · page

کامیابی کس کے لیے

الرسالہ، مئی ۲۰۱۳

موضوع مسلم کرسچین ڈائیلاگ تھا۔ سوالات کے دوران موضوع کی وضاحت کی گئی ہے۔

15- اسلامک اسٹڈیز ایسوسی ایشن (ISA) کی طرف سے 2 مارچ 2013 کو نئی دہلی کے سینٹ زیویرس اسکول (St. Xavier's School) میں Muslim Experience of Life کے موضوع پر ایک سیمینار ہوا۔ اس کی دعوہ پر سی پی ایس کے ممبران نے اس میں شرکت کی اور حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا۔ مزمار یہ خان نے سی پی ایس کی نمائندگی کرتے ہوئے یہاں موضوع پر انگریزی زبان میں ایک تقریر کی۔ 16- سی پی ایس کے تحت مختلف اجتماعی مقامات پر قرآن کا انگریزی ترجمہ برائے تقسیم رکھا جاتا ہے۔ مثلاً ہوٹل اسپتال، وغیرہ۔ اس سلسلے میں یکم مارچ 2013 کو نئی دہلی کے راجیو گاندھی کینسر انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر میں قرآن کا انگریزی ترجمہ رکھا گیا۔ لوگ یہاں سے بخوشی اس کو حاصل کر رہے ہیں۔

17- مکمل اکیڈمی (سہارن پور) میں 6 مارچ 2013 کو نیشنل میڈیکل کالج کے تعاون سے ایک سیمینار ہوا۔ اس کا موضوع تھا۔ پیغمبرِ اسلام: ایک آدرش چرتر ۔ اس میں 40 کالج کے اسٹوڈنٹس کو شریک کیا گیا۔ اس کی دعوت پر سہارن پور کے ساتھیوں کی ٹیم نے اس پروگرام میں شرکت کی اور سیرت رسول کے مذکورہ موضوع پر اظہار خیال کیا۔ یہاں حاضرین کو مطالعے کے لیے دعوتی لٹریچر دیا گیا۔

18- نئی دہلی کی انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنس (ICCR) کی طرف سے 9 مارچ 2013 کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) کے ملٹی پرپز ہال میں ایک انٹر فیتھ کانفرنس ہوئی۔ اس کا موضوع یہ تھا: On World Religions: Diversity, Not Dissension اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ یہ ایک پینل ڈسکشن تھا جس میں صدر اسلامی مرکز کے علاوہ، ایچ ایچ دلائی لامہ، ریورینڈ ٹوٹو (Mpho Tutu) اور ڈاکٹر کرن سنگھ شریک تھے۔ یہاں صدر اسلامی مرکز نے اپنے خطاب اور سوالات کے دوران اسلام کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔ خطاب کے بعد لوگوں نے صدر اسلامی مرکز سے مل کر کہا کہ آپ کی بات سن کر ہم کو قرآن سے دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔ اب ہم ضرور قرآن کا مطالعہ کریں گے۔ اس موقع پر دعوت فیلڈ ٹیم (DFT) کی طرف سے لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 19- گاندھی میدان (پٹنہ، بہار) میں 24-13 مارچ 2013 کو ایک بک فیر ہوا۔ اس میں نئی دہلی سے گڈ ورڈ بکس نے شرکت کی۔ اسٹال کا انتظام شاہ عمران حسن نے سنبھالا۔ اس کے علاوہ، ہمارے کئی مقامی ساتھیوں نے یہاں اپنا تعاون دیا۔ انھوں نے وزٹرز سے مل کر ان سے مشن کو متعارف کیا اور ان کو دعوتی پمفلٹس دئے ۔ 20- افریقی جزیرہ ماریششش (Mauritius) کے سوامی وویکانند انٹرنیشنل کونشن سینٹر (Les Pailles) میں 7-10 مارچ 2013 کے دوران ایک انٹرنیشنل بک فیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس نے شرکت کی۔ اسٹال پر کافی لوگوں نے وزٹ کیا اور دعوتی لٹریچر حاصل کیا۔ خاص طور پر وزٹ کے دوران ماریش کے وزیرِ اعظم مسٹر نوین رام غلام

‹ Previous page Next page › Contents of May 2013 All issues

Printed page