Al-Risala · June 2013 · page

تحریکوں کی ناکامی کا سبب

الرسالہ، جون ۲۰۱۳

فلسطین میں اگر بالفرض عربوں کی حکومت قائم ہو جائے تو عملاً وہ بھی ایک نا کام ریاست ہی ثابت ہوگی، کیوں کہ فلسطینی عرب بھی دوسرے مسلمانوں کی طرح صرف ایک انبوه ہیں، نہ کہ تیار شدہ افراد۔ ایسی حالت میں بالفرض اگر فلسطین میں عربوں کی حکومت قائم ہو جائے تو فلسطین میں عملاً وہی ہوگا جو دوسرے عرب ملکوں میں ہورہا ہے، یعنی یا تو سخت قسم کی ڈکٹیٹر شپ (dictatorship)، یا اگر بالفرض آزادی کا ماحول ہو تو خود فلسطینی مسلمانوں کے درمیان سخت قسم کی باہمی جنگ۔ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حالات میں صرف ایک ہی محفوظ طریقہ باقی ہے، اور وہ ہے— اسٹیٹس کو ازم کا طریقہ، یعنی حالت موجودہ کو یک طرفہ طور پر تسلیم کر لینا ۔ موجودہ زمانے میں مسلمانوں کو یہ کرنا ہے کہ وہ یک طرفہ طور پر نفرت اور تشدد کا طریقہ ختم کر دیں۔ وہ اقدام کی نوعیت کی تمام سرگرمیوں کو مکمل طور پر بند کر دیں۔ وہ یوٹرن (U turn) لیتے ہوئے اپنے عمل کے میدان کو بدل دیں۔ وہ دوسروں سے ٹکراؤ کے، بجائے خود اپنے افراد کی تعلیم وتربیت کی طرف لوٹ آئیں ۔ وہ اپنی تمام طاقت کو ’’اقدام‘‘ کے بجائے ’’تیاری‘‘ پر مرتکز کر دیں۔ موجودہ زمانے کے مسلمانوں کے لیے زندگی کا یہی واحد راستہ ہے۔ اس کے سوا جو کچھ ہے، وہ صرف ہلاکت ہے، نہ کہ زندگی۔ (17 نومبر 2012) صدر اسلامی مرکز کے آڈیو اور ویڈیو لیکچرز کے لیے حسب ذیل لنکس ملاحظہ ہوں: www.cpsglobal.org/videos. www.alquranmission.org/podcasts.aspx. قرآن کی عمومی اشاعت میں حصہ لینے کے لیے ملاحظہ فرمائیں:

Fill the form at: www.alquranmission.org/QuranDistributor.aspx Or Send us a postcard with your Al Risala Numbe, Name, Complete Postal Address, Mobile number, Email id and the Area in which you would like to spread the Quran to the following address: Al-Quran Mission 1, Nizamuddin West Market New Delhi- 110013

‹ Previous page Next page › Contents of June 2013 All issues

Printed page