الرسالمشن
الرسالہ، جون ۲۰۱۳
الرسالمشن
الرسالہ مشن 1976 میں ماہ نامہ الرسالہ کے اجرا سے شروع الرسالہ مشن ایک پرامن دعوتی مشن ہے۔ اس کی سرگرمیاں انٹرنیشنل سطح پر جاری ہیں۔ مگر الرسالہ مشن میں برانچ (branch) کا طریقہ نہیں۔ الرسالہ مشن میں انڈیپنڈنٹ چیپٹر (independent chapter) کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ یہی طریقہ پیغمبرانہ سنت کے مطابق ہے۔
برانچ کے پیٹرن (pattern) میں ایسا ہوتا ہے کہ مشن دھیرے دھیرے ایک ریٹین (routine) کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ لوگ ایک ہی مقرر طریقہ (prescribed method) کو بار بار دہراتے رہتے ہیں۔ اس طرح بظاہر لوگ متحرک نظر آتے ہیں، لیکن یہ ایک بے روح حرکت ہوتی ہے۔ اس حرکت میں کوئی زندگی نہیں ہوتی۔ اس حرکت میں کوئی تخلیقیت (creativity) نہیں ہوتی۔ اس طریقے میں آدمی کے پاس بظاہر دوسروں کو دینے کے لیے کچھ ہوتا ہے، لیکن خود اپنے لیے اس کے پاس کچھ نہیں ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، انڈیپنڈنٹ چیپٹر کا پیٹرن لوگوں کو مسلسل طور پر زندہ رکھتا ہے۔ آدمی کے ذہن میں تخلیقی عمل (creative process) جاری رہتا ہے۔ اس طریقے میں ہر آدمی پروگرام ساز (program - maker) بن جاتا ہے۔ برانچ کا طریقہ اگر ذہنی جمود (intellectual stagnation) پیدا کرنے والا ہے تو انڈیپنڈنٹ چیپٹر کا طریقہ ذہنی ارتقا (intellectual development) کا ذریعہ ہے۔
برانچ کے طریقے میں کام کو اعداد و شمار کے اعتبار سے جانچا جاتا ہے۔ اس کے برعکس، انڈیپنڈنٹ چیپٹر کی صورت میں کام کو حقیقی نتیجے کے اعتبار سے دیکھا جاتا ہے۔ کسی مشن کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ وہ افراد کے اندر زندہ شخصیت پیدا کرے، اور انڈیپنڈنٹ چیپٹر کے طریقے میں یہ فائدہ پوری طرح حاصل ہوتا ہے۔ زندہ شخصیت صرف تخلیقی عمل کے ذریعہ پیدا ہوتی ہے، زندہ شخصیت کبھی ریٹین کے ذریعے پیدا نہیں ہوتی۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 2013 All issues